’آپ کس قسم کی خاتون ہیں‘، شیخ وقاص کی جانب سے عالیہ حمزہ کو بھیجا جانے والا پیغام لیک

پیر 14 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کی لاہور ریلی میں نظرانداز کئے جانے پر ناراض رہنما عالیہ حمزہ نے شیخ وقاص اکرم کے میسجز لیگ کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی رہائی کی تحریک کہاں سے اور کیسے چلے گی؟ عالیہ حمزہ نے پارٹی قیادت کی حکمت عملی پر سوال اٹھا دیا

عالیہ حمزہ کی جانب سے لیگ گئے شیخ وقاص اکرم کے وائس نوٹ میں سنا جاسکتا ہے کہ شیخ وقاص اکرم نے حالیہ حمزہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میرا جو میسج تھا اس کو سیاق و سباق کے بغیر آپ نے میڈیا کو فیڈ کیا، آپ اس قسم کی خاتون ہیں کہ آپ سے جو بات کی جائے وہ آپ میڈیا کو آگے فیڈ کر دیں۔

شیخ وقاص اکرم نے کہا کہ کیا آپ نے میڈیا کو یہ بتایا کہ یہ بات میں نے کس بات کے جواب میں کہی اور کیا آپ نے انہیں بتایا کہ وہ میٹنگ ہورہی ہے، کور کمیٹی کے اجلاس میں کیا فیصلہ ہوا، بتایا آپ نے ان کو۔

شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ آپ میڈیا کی اتنی بھوکی ہیں، آپ کو میڈیا کی اتنی توجہ چاہیے، اتنا رونا دھونا مچایا ہوا ہے کہ آپ میڈیا کو میرے مسیج لیک کررہی ہیں، آپ نے اصل بات نہیں بتائی۔

یہ بھی پڑھیں: عالیہ حمزہ پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر مقرر

انہوں نے کہا کہ آج آپ نے یہ حرکت کی ہے اور بڑی بری حرکت کی ہے، کیا سوشل میڈیا پر پیغام لیک کرکے عمران خان کو جیل سے باہر نکالا جائے گا، مجھے اس سے فرق نہیں پڑتا مسیجز لیک ہوتے رہیں لیکن عوام کو بتایا جائے کہ اصل میں کیا ہوا۔

شیخ وقاص کی جانب سے نامناسب پیغام بھیجنے پر سوشل میڈیا پر شیخ وقاص اکرم کڑی تنقید کی ضد میں ہیں، ناقدین کا کہنا ہے کہ پیغام میں شیخ وقاص اکرم کا لہجہ انتہائی غیر مہذب ہے، خواتین کو ایسے پیغام دینا کسی مستند رویے کو تقویت نہیں دیتا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp