ملکہ کمیلا ‘وائس ایڈمرل آف دی یونائیٹڈ کنگ ڈم’ مقرر ہونے والی برطانیہ کی پہلی شاہی خاتون بن گئیں

بدھ 16 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ کی ملکہ کمیلا کو ‘وائس ایڈمرل آف دی یونائیٹڈ کنگ ڈم’ کا اعزازی خطاب دیا گیا ہے جس کے بعد وہ یہ اعزاز پانے والے برطانیہ کی پہلی شاہی خاتون اور شاہی شخصیت بن گئی ہیں۔

اس سے ایک دن قبل انہیں اسٹیشنرز اینڈ نیوزپیپر میکرز کی تاریخی تنظیم کی اعزازی رکنیت دی گئی تھی اور 24 گھنٹے کے اندر اس دوسرے اعزاز سے نوازا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: برطانیہ کی نئی ملکہ کمیلا کون ہیں؟

برطانوی بحریہ کے مطابق سب میرین سروس کے سربراہ ریئر ایڈمرل اینڈی پرکس ملکہ کو باقاعدہ طور پر یہ اعزاز پیش کریں گے۔

ملکہ کمیلا 2007 سے برطانیہ کی ایچ ایم ایس اسٹیوٹ آبدوز کی نامزد خاتون اسپانسر ہیں اور تب سے وہ اس آبدوز سے مسلسل رابطے میں ہیں۔ اب وہ اس تقریب میں اس آبدوز کے 135 رکنی عملے کے ساتھ مل کر اس کی 15 سالہ ابتدائی کمیشن کی تکمیل کا جشن منائیں گی۔

واضح رہے کہ ان سے قبل آخری ‘وائس ایڈمرل آف دی یونائیٹڈ کنگڈم’ کا اعزاز ایڈمرل لارڈ بوئس کو حاصل تھا جن کا انتقال 2022 میں ہوا۔ ان سے پہلے یہ اعزاز سر ڈونلڈ گوسلنگ کو ملا تھا، جنہیں 2012 میں ملکہ الزبتھ دوم نے نامزد کیا تھا۔

برطانوی آبدوزز ایچ ایم ایس اسٹیوٹ کے کمانڈر کمانڈر کرسٹوفر بیٹ نے کہا ہے کہ ملکہ کمیلا نے ہمارے کام کے ہر پہلو میں ہمیشہ دلچسپی اور عزم دکھایا ہے۔ وہ شروع سے ہمارے ساتھ ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی