سال 2025 کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچ میر کا سال قرار

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سلسلۂ کوہِ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی، تریچ میر، کی پلاٹینیم جوبلی منائی جا رہی ہے۔ اس سلسلے میں خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی نے سال 2025 کو تریچ میر کا سال قرار دے کر مختلف تقریبات اور پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تریچمیر کی چوٹی سر ہونے کے 75 سال مکمل، ملکی کوہ پیماؤں پر مشتمل مہم بھیجنے کا فیصلہ

ان تقریبات کا باقاعدہ آغاز 13 جولائی سے ہو چکا ہے۔ اس سلسلے میں 20 افراد پر مشتمل ایک ٹریکنگ گروپ چترال سے تریچ میر کے بیس کیمپ کی جانب 13 جولائی کو روانہ ہو چکا ہے۔

7708  میٹر بلند تریچ میر کوہِ ہندوکش کی سب سے بلند چوٹی ہے جسے پہلی بار سنہ 1950 میں ناروے سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماؤں کی ایک ٹیم نے سر کیا تھا۔

مزید پڑھیے: چترال کی چیری خطرے میں، دل دہلا دینے والا انکشاف

تریچ میر کی پلاٹینیم جوبلی تقریبات کے تحت، ٹریکنگ کے علاوہ اگست میں اس چوٹی کو سر کرنے کی ایک مہم بھی شروع کی جائے گی۔ ان تقریبات کا بنیادی مقصد چترال میں ایڈونچر ٹورازم کو فروغ دینا اور ملکی و غیر ملکی کوہ پیماؤں کو اس خطے کی طرف راغب کرنا ہے۔ تفصیل جانیےاس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بِمان بنگلہ دیش ایئرلائنز کی پاکستان کے لیے براہِ راست پروازیں کا آغاز 29 جنوری سے ہوگا

  خواتین اور بچوں کی نازیبا تصاویر، گروک کے خلاف دنیا بھر میں تحقیقات کا مطالبہ

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟