صوبہ پنجاب کے بے روزگار یا کمزور مالی حالت کے حامل افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اب پنجاب میں مریم نواز حکومت نے ماحولیاتی آلودگی پر قابو پانے اور جدید سفری سہولیات کو فروغ دینے کے لیے ای ٹیکسی سروس متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام سے نہ صرف آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔
الیکٹرک ٹیکسی منصوبے کے اہم نکات:
الیکٹرک گاڑیاں بلاسود اقساط پر دستیاب ہوں گی۔
پہلے مرحلے میں 1100 گاڑیاں دی جائیں گی، اور ان کی فراہمی آسان شرائط پر ہوگی۔
یہ بھی پڑھیے پنجاب کی دیہاتی خواتین کے لیے آن لائن ڈیجیٹل اینڈ آئی ٹی پروگرام، اپلائی کیسے کریں؟
بغیر سود اقساط
اس اسکیم میں بغیر سود (بلاسود) اقساط عام افراد کے لیے بہت بڑی سہولت ہے۔
چارجنگ اسٹیشنز
منصوبے میں چارجنگ اسٹیشنز کی تنصیب پر بھی کام ہو رہا ہے تاکہ گاڑیوں کا استعمال آسان ہو۔
حکومت کا مکمل تعاون
یہ منصوبہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی نگرانی میں ہوگا اور جلد ہی اشتہارات کے ذریعے عوام کے لیے کھولا جائے گا۔
ای ٹیکسی بلاسود اسکیم سے آپ کیسے فائدہ اُٹھا سکتے ہیں؟
اگر آپ ای ٹیکسی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو:
قریبی محکمہ ٹرانسپورٹ آفس یا سرکاری ویب سائٹ سے معلومات حاصل کریں۔
یہ بھی پڑھیے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا فری سولر منصوبے کا افتتاح، کن لوگوں کو مفت سولر ملیں گے؟
آنے والے اشتہارات اور درخواست کے طریقہ کار پر نظر رکھیں۔
اپنی مالی حالت کی بابت دستاویزات پہلے سے تیار رکھیں تاکہ درخواست بروقت جمع ہو سکے۔














