’جہاں ناانصافی ہو وہاں انتشار جنم لیتا ہے‘، مریم نواز  کا عالمی یومِ انصاف پر پیغام

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے عالمی یومِ انصاف کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ جہاں انصاف کا چراغ بجھ جائے، وہاں ظلم کی تاریکی پورے معاشرے کو نگل لیتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں مریم نواز ہیلتھ کلینکس کیسے کام رہے ہیں؟

انہوں نے کہا کہ انصاف وہ سورج ہے جس کی روشنی کے بغیر کسی قوم کی تقدیر کبھی روشن نہیں ہو سکتی۔

مریم نواز  کے مطابق جہاں ناانصافی ہو، وہاں بداعتمادی، نفرت، فتنہ اور انتشار جنم لیتے ہیں، جبکہ ناانصافی نہ صرف فرد کو توڑ دیتی ہے بلکہ یہ فتنہ پورے معاشرے کی جڑوں کو کمزور کر دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر معاشرے میں انصاف نہ ہو تو ترقی، تعلیم، صحت اور خوشحالی سب ادھورے خواب بن جاتے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب حکومت ہر فیصلے میں انصاف اور مساوات کو ترجیح دیتی ہے، اور ناانصافی کے خاتمے کے لیے سی سی ڈی اور پیرا جیسے ادارے قائم کیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی پالیسیوں کا مقصد یہی ہے کہ کسی سے بھی اس کا حق نہ چھینا جائے اور ہر فرد کو بلا امتیاز انصاف ملے۔

مریم نواز  کا کہنا تھا کہ انصاف قائم رکھنا ہماری ذمہ داری بھی ہے اور حکومت ہونے کے ناطے ہمارا عہد بھی، کیونکہ انصاف وہ روشنی ہے جو پنجاب کے ہر شہری کی زندگی کو روشن کر سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp