اداکارہ حمیرا اصغر کی پراسرار موت، تفتیش کا دائرہ وسیع

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پراسرار طور پر جاں بحق ہونے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت کی تحقیقات جاری ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق اداکارہ کے فلیٹ سے مرکزی دروازے کی 3 چابیاں اندر سے ملی ہیں جنہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔

واقعے کے بعد بلڈنگ کی انتظامیہ، چوکیدار اور حمیرا کی سابقہ گھریلو ملازمہ کو شاملِ تفتیش کر لیا گیا ہے، جو اکتوبر 2024 تک ان سے رابطے میں تھے۔

مزید پڑھیں: اداکارہ حمیرا اصغر کیس: تحقیقات میں سی ٹی ڈی کی مدد، موبائل ڈیٹا تجزیے کے لیے حوالے

تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی مالی حالت بہتر نہیں تھی اور انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا۔ اکتوبر 2024 کے بعد ان کے کسی پیشہ ورانہ منصوبے کا کوئی سراغ نہیں ملا۔

پولیس کے مطابق فلیٹ کے باہر یا اطراف میں کوئی سی سی ٹی وی کیمرہ نصب نہیں، جس سے تحقیقات کو دشواری کا سامنا ہے۔ حمیرا اصغر کی سابقہ ملازمہ 2024 کے وسط میں ملازمت چھوڑ چکی تھی۔ پولیس مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp