سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک معروف ریسٹورنٹ میں کھانے کی میز پر چوہے گھومتے دکھائی دے رہے ہیں، جس پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید کی جا رہی ہے اور محکمہ فوڈ اتھارٹی سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ریسٹورنٹ کے آؤٹ ڈور ڈائننگ ایریا میں چوہا برتنوں کے اوپر اور میزوں کے اردگرد گھوم رہا ہے۔ ویڈیو میں چوہے کو میز کے اوپر رکھے ہوئے ٹشو کے ڈبے کے اندر جاتے اور پھر باہر نکلتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑحیں: کوئٹہ کا چائینیز ریسٹورنٹ اس قدر زیادہ مشہور کیوں؟
ویڈیو میں ریسٹورنٹ میں کھانا کے لیے آئے لوگ آپس میں باتیں کر رہے ہیں کہ چوہا کس طرح ٹشو کے ڈبے کے اندر گیا ہے اور اس کے بعد برتنوں کے اوپر بھی گھوم رہا ہے جبکہ ہمیں انہیں پلیٹوں میں کھانا دیا جاتا ہے۔ نوجوان ویٹر سے کہتے ہیں کہ آپ آنے والے کسٹمرز کو یہی کہیں گے کہ ہم نے پلیٹیں دھو کے رکھی ہیں، کچھ تو خدا کا خوف کریں۔
View this post on Instagram
سوشل میڈیا صارفین ویڈیو پر تنقیدی تبصرے کر رہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ اسی ٹشو پیپر سے اب لوگ اپنے منہ صاف کریں گے۔ جبکہ ایک سوشل میڈیا صارف نے طنزاً لکھا کہ’یہ چوہے نہیں فوڈ انسپکٹر ہیں جو صفائی اور ٹشو چیک کر رہے ہیں‘۔
جہاں کئی صارفین نے ریسٹورنٹ انتظامیہ پر تنقید کی وہیں چند صارفین کا کہنا تھا کہ یہ اوپن جگہ ہے چوہا کہیں سے بھی آ سکتا ہے۔ کئی صارفین نے کہا کہ باہر سے کھانا چھوڑ دیں اور گھر کا صاف ستھرا کھانا کھایا کریں۔