موسمی صورتحال کے پیش نظر پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، کن سرگرمیوں پر پابندی عائد ہوگی؟

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبے بھر میں شدید بارشوں کے باعث دفعہ 144 نافذ کردیا ہے تاکہ ممکنہ حادثات سے بچا جاسکے۔

دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی اور بلا اجازت کشتی رانی پر پابندی عائد ہوگی۔ گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر بارش کے جمع شدہ پانی میں نہانے پر بھی دفعہ 144 نافذ کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے: بہاولنگر ون آر میں بارش کے پانی میں نہاتے ہوئے 3 بچے ڈوب گئے

جاری نوٹیفکیشن کے تحت تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہوگا۔ یہ پابندی موجودہ موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی انسانی جانوں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ہے۔

واضح رہے کہ مون سون میں شدید بارشوں کے دوران نشیبی علاقوں، گلیوں اور کھلی جگہوں پر بارش کے پانی کے جمع ہونے میں خاطر خواہ اضافہ ہوا۔

شدید بارشوں کے دوران اس پانی میں نہانے سے بچوں اور نوجوان کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔ پنجاب بھر کے ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ان دنوں پانی کی سطح بلند ہے۔ ایسی صورتحال میں تیراکی اور کشتی رانی انسانی زندگی کیلئے انتہائی خطرناک ہے

یہ بھی پڑھیے:  ملک بھر میں شدید بارشیں، نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کے پیش نظر الرٹ جاری

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے حکم نامے پر عملدرآمد یقینی بنائیں  اور عوامی آگاہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بھرپور تشہیر کی ہدایت کی گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہانک کانگ سپر سکسز ٹورنامنٹ کا آغاز آج سے، پاک بھارت ٹاکرا کب ہوگا؟

سابق پی ایس ایل کرکٹر عرفان جونیئر پر گیند سے چھیڑ چھاڑ کے الزام میں 5 میچز کی پابندی

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بہترین قیادت فراہم کی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

وزیراعظم کی مصروفیات کے باعث وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ملتوی

فرانس میں گھر کے مالک کو باغیچے میں دبایا گیا 8 لاکھ ڈالر مالیت کا سونا مل گیا

ویڈیو

گیس کی عدم موجودگی میں گیزر بند، پانی کیسے کریں گرم؟ عوام کی رائے

’ایئر کراچی‘ کا ہدف کتنے سو جہاز ہیں اور مسافروں کو کیا سہولیات دی جائیں گی؟

وی ایکسکلوسیو: آئین زندہ دستاویز ہے، 27ویں کے بعد مزید ترامیم بھی لائی جاسکتی ہیں، مصطفیٰ کمال

کالم / تجزیہ

ممدانی کی جیت اور وہ خوشی جس پر اعتراض ہوا ؟ 

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟