مخصوص نشستوں پر قرعہ اندازی، جے یو آئی کو اقلیتی ، اے این پی کو خواتین کی نشست مل گئی

جمعرات 17 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں پر فیصلہ ہوگیا، ایک اقلیتی نشست جے یو آئی ف جبکہ خواتین کی نشست کے اے این پی کے نام رہی۔

الیکشن کمشنر خیبرپختونخوا کے دفتر میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر قرعہ اندازی کی گئی، اقلیتی نشست جے یو آئی جبکہ خواتین کی نشست اے این پی کے نام رہی۔

اقلیتی نشست کے لیے مسلم لیگ (ن) اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان (جے یو آئی) کے درمیان مقابلہ تھا، مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر انجینیئر امیر مقام اور جے یو آئی کے صوبائی صدر مولانا عطا الرحمان اپنے اپنے وفود اور نامزد امیدواران گو سرن لال اور گور پال سنگھ کے ہمراہ پیش ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن نے مخصوص نشستیں بحال کردیں، کس پارٹی کے حصے میں کتنی سیٹیں آئیں؟

اس موقع پر مسلم لیگ (ن) نے خیرسگالی کے جذبے کے تحت تحریری طور پر جے یو آئی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کیا، جس کے نتیجے میں جے یو آئی کو صوبائی اسمبلی میں ایک اضافی اقلیتی نشست حاصل ہوگئی۔

خواتین کی مخصوص نشست کے لیے عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹری (پی ٹی آئی پی) کے مابین قرعہ اندازی ہوئی۔ اے این پی کے وفد کی قیادت نثار باز جبکہ پی ٹی آئی پی کے وفد کی قیادت ارباب وسیم جیات نے کی۔ امیدواران شاہدہ وحید (اے این پی) اور ثومی (پی ٹی آئی پی) بھی موجود تھیں۔

قرعہ اندازی کے مطابق اے این پی کی امیدوار شاہدہ وحید کامیاب قرار پائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عدالتی فیصلے میں مخصوص نشستیں گنوادینے پر تحریک انصاف کا احتجاج کا فیصلہ

الیکشن کمیشن آف پاکستان ان دونوں مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے والے امیدواران کا باضابطہ اعلامیہ جلد جاری کرے گا۔

بعد ازاں مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ٹاس کے لیے یہاں آئے تھے لیکن پارٹی قیادت کی ہدایت پر جے یو آئی کے امیدوار مولانا عطاء اللہ درویش کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ اتحاد اور مفاہمت کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی