پاکستانی اداکارہ حرامانی اکثر و بیشتر اپنے مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا پر اپنی تصاویر و ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں، جہاں کئی مداح ان کی شیئر کی گئی تصاویر اور ویڈیو کو پسند کرتے ہیں وہیں ان کے بولڈ انداز اور لباس پر تنقید بھی کرتے نظر آتے ہیں۔
حال ہی میں حرا مانی نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں وہ گلابی رنگ کی بنارسی ساڑھی اور بغیر آستینوں کا بلاوز پہنے ہوئے دکھائی دے رہی ہیں۔
اداکارہ نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ وقار میں لپٹی، یادوں میں سمٹی ہوئی لیکن صارفین کو اداکارہ کا یہ انداز ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے حرا مانی کے لباس پر شدید تنقید شروع کر دی۔
View this post on Instagram
ایک صارف نے کہا کہ آپ بالکل اچھی نہیں لگ رہیں اور آپ نے میک اپ بھی بہت برا کیا ہوا ہے۔فاطمہ نامی صارف نے غصے سے کہا کہ جتنی عمربڑھ رہی ہے اتنے ہی حرا مانی کے کپڑے کم ہوتے جا رہے ہیں۔
عائشہ ذیشان کا کہنا تھا کہ آپ اپنی معصومیت ختم کر رہی ہیں۔ ایک صارف نے ان سے سوال کیا کہ کیا آپ مسلمان ہیں۔ کئی صارفین کا تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسا لگتا ہے حرا مانی نشے میں ہیں جبکہ چند صارفین کا کہنا تھا کہ ایسی تصاویر اپلوڈ کر کے آپ اپنا مذاق خود بنواتے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اداکارہ کو بولڈ لباس، انداز اور ڈانس کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔ ان دنوں وہ جیو ٹی وی کے ڈرامہ ڈائن میں شباب کے کردار میں نظر آ رہی ہیں۔