فرخ کھوکھر کی شمولیت سے جمعیت علمائے اسلام کو قوت ملی، مولانا فضل الرحمان کا استقبالیہ تقریب سے خطاب

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مولانا فضل الرحمان نے فرخ خان کھوکھر کی اپنی جماعت جمعیت علمائے اسلام میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔

اسلام آباد میں فرخ کھوکھر کی رہائش گاہ پر مولانا فضل الرحمان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فرخ کھوکھرکی رفقا سمیت جے یوآئی میں شمولیت سے پارٹی کی قوت کو کمک ملی ہے، یہ قافلہ ایسے مزید سرفروشوں سے آباد ہوگا اور پاکستان میں اللہ کے کلمےکو نافذ کرنے کے لیے کردار ادا کرے گا۔

یہ بھی پڑھیے: مولانا فضل الرحمان سے ملنے والے فرخ کھوکھر کون ہیں؟

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جے یو آئی عوام کو حقوق دلانے کی جد وجہد کرنا جانتی ہے اور ہم ہر حال میں عوامی حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔ جب تک اس ملک میں انقلاب نہیں لائیں گے تب تک اس ملک میں عام آدمی خوشحال نہیں ہوسکتا۔

انہوں نے کہا کہ جمعیت علمائے اسلام میں فرخ کھوکھر کی شمولیت پورے اسلام آباد اور راولپنڈی کا فیصلہ ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں راولپنڈی کے مشہور سیاسی مرکز کھوکھر ہاؤس سے تعلق رکھنے والے فرخ کھوکھر نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرکے جمعیت علما اسلام میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: کیا جے یو آئی فرخ کھوکھر کو سینیٹ کا ٹکٹ دینے جارہی ہے؟ کامران مرتضیٰ نے بتادیا

فرخ کھوکھر کا تعلق سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نواز کھوکھر اور سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کے خاندان سے ہے۔

وہ نواز کھوکھر کے بھتیجے، مصطفیٰ نواز کھوکھر کے چچا زاد بھائی اور امتیاز کھوکھر المعروف تاجی کھوکھر کے صاحبزادے ہیں۔

ویسے تو اس گھرانے کا تعلق ہمیشہ سے پاکستان پیپلز پارٹی سے رہا لیکن چند سال قبل مصطفیٰ نواز کھوکھر کا سینیٹ کی رکنیت سے استعفیٰ دینے اور پیپلز پارٹی کو خیرباد کہہ دینے کے بعد سے یہ خاندان سیاسی طور پر کسی جماعت سے وابستہ نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp