پاکستانی کیوئسٹ انڈر 17 اسنوکر کے عالمی چیمپیئن بن گئے، ویلز کے کھلاڑی کو 0-4 سے شکست دیدی

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی کیوئسٹ محمد حسنین نے نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے آئی بی ایس ایف انڈر 17 ورلڈ چیمپیئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا ہے۔

بحرین کے دارالحکومت مناما میں ہونے والے فائنل میں محمد حسنین نے ویلز کے رائلی پاول کو یکطرفہ مقابلے میں 0-4 سے شکست دے کر چیمپئن شپ جیت لی۔

یہ بھی پڑھیے: ورلڈ ماسٹرز اسنوکر، پاکستان کے شاہد آفتاب نے بھارت کے منن چندرا کو دھول چٹادی

16 سالہ محمد حسنین نے میچ کے پورے دورانیے میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ان کے حریف اس دوران کوئی بھی اسکور کرنے سے قاصر رہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سیمی فائنل میں انہوں نے پولینڈ کے اولیور نیزالیک کو 0-4 سے ہرایا تھا۔

کوارٹر فائنل میں پولینڈ ہی کے کژیزٹوف چاپنک کو 1-3 جبکہ پری کوارٹر فائنل میں عمان کے معتصم السعدی کو 0-3 سے شکست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp