وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی ہم منصب سے ملاقات، تجارتی تعلقات کے فروغ پر اتفاق

جمعہ 18 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں امریکی ہم منصب اور امریکی تجارتی نمائندے سے ملاقات کی۔

وزراتِ خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ کی سربراہی میں پاکستانی وفد نے سیکریٹری کامرس ہاورڈ لٹنک اور امریکی تجارت کے نمائندے جیمیسن گریئر کے ساتھ مثبت ماحول میں ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب عالمی مالیاتی کانفرنس میں شرکت کے لیے اسپین روانہ

اس موقع پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ امریکا پاکستان کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے اور پاکستان ٹیکنالوجی، آئی ٹی، معدنیات اور زراعت جیسے اہم شعبوں میں تعلقات کو فروغ اور وسعت دینے کے لیے پرعزم ہے۔

اعلامیے کے مطابق ملاقات میں دونوں فریقین نے تجارت اور معاشی تعلقات کو مزید وسعت دینے اور معاشی شعبے میں تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے تمام ممکنہ راستوں کو تلاش کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp