پاکستان نے اقوام متحدہ کے تحت سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے معاہدے پر دستخط کردیے

منگل 22 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے نائب وزیرِاعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کے صدر دفتر نیویارک میں’قانونِ سمندر سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت قومی دائرہ اختیار سے باہر علاقوں میں سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال‘ کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

یہ معاہدہ عالمی سطح پر سمندری وسائل کے تحفظ اور ان کے منصفانہ استعمال کو یقینی بنانے کے لیے ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار اقوام متحدہ کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے نیویارک پہنچ گئے

پاکستان نے مذاکرات کے دوران ایک قائدانہ کردار ادا کیا، اور 2022 میں ہونے والے دو بڑے اجلاسوں میں جی 77 اور چین گروپ کی قیادت کی۔ ان مذاکرات میں پاکستان نے ترقی پذیر ممالک کی اجتماعی آواز بن کر مساوی مفادات کی تقسیم، صلاحیت سازی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کے اصولوں کی پرزور حمایت کی۔

یہ مؤقف ’انسانیت کے مشترکہ ورثے‘ کے اصول پر مبنی تھا, پاکستان کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط عالمی تعاون کے لیے اس کی مسلسل وابستگی اور بین الاقوامی سمندری حیاتیاتی تنوع کے تحفظ اور پائیدار استعمال کے عزم کا مظہر ہیں۔

مزید پڑھیں: اقوام متحدہ کے صدر کی اسحاق ڈار سے ملاقات، اسلاموفوبیا کیخلاف پاکستان کے کردار کی تعریف

دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف ماحولیاتی تحفظ کی عالمی کوششوں کو تقویت دے گی بلکہ پاکستان کے فعال اور ذمہ دار بین الاقوامی کردار کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘