پنجاب حکومت کا اورنج لائن میٹرو ٹرین انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

اتوار 27 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پنجاب حکومت نے اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم (OLMRTS) میں دلچسپی رکھنے والے نوجوانوں کے لیے انٹرن شپ پروگرام 2025 کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

یہ انٹرن شپ اُن طلبہ و طالبات اور حالیہ گریجویٹس کے لیے ہے جو پاکستان کے بڑے عوامی ٹرانسپورٹ سسٹمز میں عملی تجربہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں میٹرو بس اور اورنج لائن کے لیے ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

یہ پروگرام OLMRTS کے آفیشل لنکڈ اِن پلیٹ فارم کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔

اس میں ملک بھر کے طلبہ و طالبات، خاص طور پر آخری سال کے طلبہ اور 16 سالہ تعلیم مکمل کرنے والے گریجویٹس شرکت کے اہل ہیں۔

انٹرن شپ کی تفصیلات:

میزبان ادارہ: اورنج لائن میٹرو ریل ٹرانزٹ سسٹم

 مقام: پاکستان

 نوعیت: تنخواہ دار (Paid)

 مدت: متعین نہیں (پروجیکٹ بیسڈ)

 درخواست کی آخری تاریخ: 3 اگست 2025

شعبہ جات:

 انجینئرنگ (الیکٹریکل، مکینیکل، سول، میکاٹرونکس، کیمیکل، ماحولیات)

 آپریشنز و مینٹیننس

 ہیومن ریسورس

 فنانس و آڈٹ

 سیفٹی، کوالٹی و ٹیکنالوجی

 فلیٹ و فسیلٹی مینجمنٹ

 آئی ٹی / ایم آئی ایس

 سپلائی چین و لیگل افیئرز

 ماس کمیونیکیشن و کارپوریٹ کمپلائنس

اہلیت کا معیار:

 پاکستانی شہریت

 متعلقہ شعبہ میں آخری سال کے طالب علم یا حالیہ گریجویٹ

 کسی تسلیم شدہ یونیورسٹی سے تعلیم

 اچھی ابلاغی اور تجزیاتی صلاحیتیں

 پبلک ٹرانسپورٹ یا انفراسٹرکچر میں دلچسپی

فوائد:

 عملی اور حقیقی منصوبوں پر کام

 تجربہ کار رہنماؤں سے تربیت

 نیٹ ورکنگ کے مواقع

 اسکل ڈیولپمنٹ اور سرٹیفیکیٹ

درخواست دینے کا طریقہ:

دلچسپی رکھنے والے افراد آن لائن فارم کے ذریعے درخواست دے سکتے ہیں۔ فارم کا لنک درج ذیل ہے:
https://docs.google.com/forms/d/e/1FAIpQLSe3yJl_AY4T-S0AUBIvHODkbOd0py4axAp9ykSwxxdpou5W8Q/viewform?pli=1

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پینٹنگ کی ماہر اور سائنسدانوں کو حیران کرنے والی چمپینزی 49 برس کی عمر میں چل بسی

رجب بٹ کے الزامات پر سالے شیخ عون کی قرآن پر ہاتھ رکھ کر معافی اور صلح کی اپیل

4 سالہ بچے کی ہلاکت، سپریم کورٹ نے سوتیلی ماں کی ضمانت منظور کرلی

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

یوٹیوبر ڈکی بھائی کیس: این سی سی آئی اے کے افسروں سے کتنے کروڑ روپے ریکور ہوچکے ہیں؟

ویڈیو

اسلام آباد گیس لیکج حادثہ، میرا سب ختم ہوگیا، گھر واپس کیسے جائیں گے

اسلام آباد کی سردی میں سوپ کے لیے لمبی قطاریں، اس میں خاص کیا ہے؟

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘