امریکی ریاست مشی گن کے ٹریورس سٹی میں موجود ایک وال مارٹ اسٹور میں ایک شخص نے چاقو سے حملہ کر کے کم از کم 11 افراد کو زخمی کر دیا، جن میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
پولیس کے مطابق حملہ آور نے اندھا دھند لوگوں کو نشانہ بنایا۔ پولیس ترجمان کے مطابق تمام متاثرین کا انتخاب اتفاقیہ تھا اور کسی دوسرے حملہ آور کی موجودگی کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔
یہ بھی پڑھیے: آسٹریلیا: چاقو حملے کا ایک اور واقعہ، 16 سالہ حملہ آور کو ہلاک کردیا
واقعے کے بعد اسٹور میں موجود خریداروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دی اور حملہ آور کو قابو کرلیا۔ پولیس نے حملے کے چند ہی منٹ بعد 42 سالہ مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا۔ حملہ آور کا تعلق مشی گن سے ہی ہے۔
واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 4:45 بجے کے قریب پیش آیا جب حملہ آور گار فیلڈ ٹاؤن شپ کے وال مارٹ میں داخل ہوا اور ایک فولڈنگ چاقو سے چیک آؤٹ ایریا میں موجود افراد پر حملہ کر دیا۔
شہر کے گورنر گریچن وٹمر نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور ہنگامی عملے کی فوری کارروائی کو سراہا۔














