سپریم کورٹ کے جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس مظہر عالم میاں خیل آج بطور ایڈہاک جج ایک سالہ مدت مکمل ہونے پر اپنے عہدوں سے سبکدوش ہو جائیں گے۔
دونوں معزز جج صاحبان نے 29 جولائی 2024 کو بطور ایڈہاک جج سپریم کورٹ میں حلف اٹھایا تھا۔ یہ تقرری اُس وقت کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سفارش پر عمل میں آئی تھی، جنہوں نے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دونوں نام پیش کیے۔
مزید پڑھیں: عمران خان نے 9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کردیا
جسٹس سردار طارق اور جسٹس مظہر عالم کی ایڈہاک تقرری کی منظوری جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے دی، جس کے بعد صدر مملکت آصف علی زرداری نے تعیناتی کی سمری پر دستخط کیے تھے۔
ایڈہاک ججوں کی مدت مکمل ہونے کے بعد سپریم کورٹ میں ججز کی مجموعی تعداد اور آئندہ تقرریوں سے متعلق فیصلوں پر بھی نظر رکھی جا رہی ہے۔














