حکومت کا پی ٹی آئی کے 5 اگست کے احتجاج پر ردعمل اس کے رویے سے مشروط ہوگا، وزیردفاع

پیر 28 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیرِ دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) 5 اگست کے مجوزہ احتجاج میں سیاسی رویہ اختیار کرتی ہے اور پُرامن مظاہرہ کرتی ہے تو حکومت انہیں احتجاج کی اجازت دے گی، لیکن اگر ماضی کی طرح ہنگامہ آرائی، ریاستی املاک کو نقصان یا سرکاری مشینری کا استعمال دہرایا گیا تو قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج کے دوران زخمی ایس ایچ او کے اہم انکشافات

اپنے ایک انٹرویو میں وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ’تحریک انصاف پہلے بھی 2،3 مرتبہ اسلام آباد آئی ہے، وہ ہتھیار، کرینیں اور سرکاری گاڑیاں ساتھ لائے۔ اگر اس بار بھی ایسا ہی رویہ اپنایا گیا تو ریاست اسی طرح ردعمل دے گی جیسے پہلے دیا۔‘

خواجہ آصف نے کہا کہ اگر پی ٹی آئی سیاسی جماعت کا رویہ اختیار کرتی ہے اور احتجاج کو ایک سیاسی اجتماع کی صورت دیتی ہے تو انہیں روکا نہیں جائے گا۔ ’اگر وہ مینارِ پاکستان کی طرح جلسہ کرنا چاہتے ہیں اور پُرامن رہیں تو کسی نے انہیں نہیں روکا، لیکن اگر زبان اور اقدامات تشدد کی طرف لے جائیں گے تو ریاست خاموش نہیں رہے گی۔‘

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی احتجاج: کے پی پولیس کے وسائل استعمال ہوئے یا نہیں؟ تحقیقات جاری

وزیردفاع کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو اب سنجیدگی سے سوچنا ہوگا کہ وہ کیا طرزِ عمل اپنانا چاہتی ہے، اگر وہ تشدد سے باز رہیں گے تو انہیں جلسہ و احتجاج کا حق حاصل ہے، ورنہ قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آئیں گے ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

شاہین آفریدی کے نام شاندار اعزاز، ایسا کرنے والے دنیا کے پہلے فاسٹ بولر بن گئے

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی