سی پیک 2 کے لیے چین سے رابطہ، امریکا کے ساتھ تعلقات استوار ہو رہے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

منگل 29 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک فیز ٹو کے سلسلے میں رابطے جاری ہیں، جبکہ امریکا کے ساتھ تعلقات کو بھی ازسرِ نو استوار کیا جا رہا ہے۔

لاہور ریلوے اسٹیشن پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہاکہ انہوں نے پاک بھارت جنگ رکوائی، یہ پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاک امریکا تعلقات میں نیا موڑ آیا ہے جس سے فائدہ اٹھانا چاہیے، ڈاکٹر ماریہ سلطان

انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کی 4 روزہ جنگ نہایت خطرناک تھی لیکن پاکستان نے وہ جنگ جیتی، جس کا دنیا بھر نے اعتراف کیا۔ وزیراعظم کے مطابق یہ سب قوم کی دعاؤں کا نتیجہ تھا۔

شہباز شریف نے کہاکہ پاک فوج نے جرات اور مہارت سے دشمن کا سامنا کیا، جبکہ فضائی افواج نے بھی بے مثال بہادری کا مظاہرہ کیا۔

وزیراعظم نے کہاکہ وہ اس جنگ کے ہر لمحے کے گواہ ہیں اور بطور وزیراعظم افواجِ پاکستان سے مشاورت کرتے رہے، یہاں تک کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بھی رابطے میں تھے۔

انہوں نے کہاکہ کچھ عناصر کا خیال تھا کہ پاکستان بھارت کا سامنا نہیں کر سکتا، لیکن اس جنگ نے یہ تصور ختم کر دیا۔

لاہور ریلوے اسٹیشن کے دورے سے متعلق بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ یہاں آ کر خوشگوار حیرت ہوئی، مسافروں کے لیے سہولیات بہتر کی گئی ہیں، ٹکٹنگ کا پرانا نظام ختم کردیا گیا ہے اور ریلوے کے نظام کو ڈیجیٹائز کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان بزنس ایکسپریس کو یورپی معیار پر اپ گریڈ کیا گیا ہے، جس پر ریلوے کے اعلیٰ افسران داد کے مستحق ہیں۔

شہباز شریف نے کہاکہ پی ڈی ایم حکومت کے دوران وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے زبردست کام کیا، اور ریلوے کی زمینیں قبضہ گروپوں سے واگزار کروائیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان ریلوے کو تباہ کردیا گیا تھا، اس لیے وزیر ریلوے کو ہدایت دی گئی کہ معاملات کو آؤٹ سورس کیا جائے، کیونکہ ریلوے کا کام زمینیں سنبھالنا نہیں بلکہ عوام کو سفری سہولیات دینا، ٹریک کی حالت بہتر بنانا اور ٹکٹ کے حصول کے عمل کو آسان بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کا امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیم ورک کی بدولت معیشت میں مثبت پیش رفت ہورہی ہے، مہنگائی کی شرح میں کمی آئی ہے اور میکرو اکنامک اشاریے حوصلہ افزا رجحانات ظاہر کررہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی