ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت کا سیمی فائنل کھیلنے سے انکار، پی سی بی نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی)  کے سیمی فائنل میں بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔

پی سی بی کے بورڈ آف گورنرز غیر معمولی اجلاس آج رات 8 بجے چیئرمین محسن نقوی کی زیر صدارت ہوگا، جس میں بیشتر ارکان آن لائن شرکت کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سعید اجمل کا شاندار کارنامہ، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں نئی تاریخ رقم

اجلاس میں چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو ایل سی)  کے سیمی فائنل کھیلنے سے بھارت کے انکار کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تفصیلی غور کیا جائے گا اور مستقبل کی پالیسی طے کی جائے گی، خاص طور پر ان ممکنہ واقعات کے پیش نظر جہاں سیاسی بنیادوں پر کھیل سے گریز کیا جائے، جیسے ایشیا کپ یا ٹی20 ورلڈ کپ جیسے عالمی مقابلوں میں ایسی صورتحال سے بچا جائے ۔

بھارت نے نہ صرف سیمی فائنل بلکہ 20 جولائی کو ہونے والا گروپ میچ بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر دیا تھا۔ دونوں مواقع پر بھارتی ٹیم نے میدان میں اترنے سے گریز کیا، جس کے باعث پاکستان چیمپیئنز براہ راست فائنل میں پہنچ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیجنڈز لیگ 2025: انڈیا کی دستبرداری، پاکستان چیمپیئنز فائنل میں پہنچ گئے

اجلاس میں بین الاقوامی کرکٹ معاملات پر بھی بریفنگ دی جائے گی، جس میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کی حالیہ میٹنگز، میزبانی کے حقوق اور آئندہ کے شیڈول پر ہونے والے فیصلے شامل ہوں گے۔ دبئی میں ہونے والی اے سی سی کانفرنس میں ایشیا کپ کے فارمیٹ اور ڈھانچے پر بھی غور کیا گیا، جس کی تفصیلات اجلاس میں زیر بحث آئیں گی۔

واضح رہے کہ پاکستان ڈبلیو ایل سی کے فائنل میں پہنچ چکا ہے اور جمعرات کو برمنگھم میں جنوبی افریقہ چیمپیئنز اور آسٹریلیا چیمپیئنز کے درمیان سیمی فائنل کے فاتح سے ٹکرائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

محمود خان اچکزئی کی بطور اپوزیشن لیڈر نامزدگی پر سابق پی ٹی آئی رہنما کیا کہتے ہیں؟

پاک سعودی دفاعی معاہدے میں تُرکیہ کی شمولیت کا کتنا اِمکان ہے؟

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

ویڈیو

‘انڈس اے آئی ویک’ پاکستان میں ڈیجیٹل انقلاب کی طرف ایک قدم

دینی اور دنیوی تعلیم کی روشنی پھیلانے والے جامعہ اشرفیہ کے نابینا مدرس و مدیر انگریزی رسالہ

بسنت منانے کی خواہش اوورسیز پاکستانیوں کو بھی لاہور کھینچ لائی

کالم / تجزیہ

یہ اظہارِ رائے نہیں، یہ سائبر وار ہے

دو مہکتے واقعات جنہوں نے بہت کچھ سکھایا

’شام ڈھل جائے تو محسنؔ تم بھی گھر جایا کرو‘