سعید اجمل کا شاندار کارنامہ، ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز میں نئی تاریخ رقم

بدھ 30 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان چیمپیئنز کے سابق اسٹار اسپنر سعید اجمل نے آسٹریلیا کے خلاف لیگ میچ میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز (WCL) کی تاریخ کی بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

انہوں نے صرف 3.5 اوورز میں 16 رنز دے کر 6 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جو نہ صرف ٹورنامنٹ کی تاریخ کا پہلا 5 وکٹ ہال ہے بلکہ اب تک کی بہترین باؤلنگ بھی ہے۔ اس سے قبل ویسٹ انڈیز کے فڈیل ایڈورڈز کا ریکارڈ 4/11 تھا۔

مزید پڑھیں: ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2025: پاکستان چیمپیئنز نے انگلینڈ کو 5 رنز سے ہرادیا

سعید اجمل نے آسٹریلیا کی بیٹنگ کو چھٹے اوور میں بین ڈنک کو آؤٹ کر کے توڑا، اور پھر اسی اوور میں مزید 2 کھلاڑیوں کو چلتا کیا۔ اپنی اگلی 2 گیندوں پر انہوں نے بن کٹنگ، پیٹر سڈل اور اسٹیو او کیف کو آؤٹ کیا اور آسٹریلیا کو صرف 74 رنز پر ڈھیر کر دیا۔

پاکستان چیمپیئنز نے ہدف صرف 73 گیندیں باقی رکھتے ہوئے بغیر کسی نقصان کے حاصل کرلیا۔ شرجیل خان نے 32 اور صہیب مقصود نے 28 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp