حکومت کا پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان

جمعرات 31 جولائی 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی حکومت نے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی جبکہ ڈیزل کی قیمت میں معمولی اضافے کا اعلان کردیا ہے جس کا نوٹیفکیشن وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردیا گیا ہے۔

 پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 264 روپے 61 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل میں ایک روپے 48 پیسے فی لیٹر اضافے  کا اعلان کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 285 روپے 83 پیسے مقرر ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: اوگرا نے ایل این جی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا

 وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت ہر 15 دن بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہے اور گزشتہ ماہ قیمتوں میں اضافہ کیا گیا تھا۔

اس سے قبل اوگرا نے جمعرات کے روز اگست کے لیے مائع پٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں کا اعلان کر دیا، جس کے مطابق فی کلو قیمت میں 17 روپے 74 پیسے کی نمایاں کمی کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: ٹرمپ ٹیرف وار: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں گر گئیں

اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی نئی قیمت 215 روپے 36 پیسے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ گھریلو استعمال کے لیے 11.8 کلوگرام کے سلنڈر کی قیمت میں 209 روپے 24 پیسے کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 2,541 روپے 36 پیسے ہو گئی ہے، جو پہلے 2,750 روپے 60 پیسے تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور: سہیل آفریدی خود پولیس وین میں بیٹھ گئے، پی ٹی آئی کے اغوا کے دعوے پر عوام کی شدید تنقید

موسمیاتی تبدیلی کے اثرات، لڑکیوں کی تعلیم کے لیے محفوظ اسکول کیوں اہم ہیں؟

اسلام آباد پر چڑھائی کی کوشش کی گئی تو نقصان کی ذمے داری احتجاج کرنے والوں پر ہوگی، طارق فضل چوہدری

برطانوی وزیراعظم اینڈی برنہم کے والد انتقال کرگئے، وزیراعظم شہباز شریف کا اظہار افسوس

انتشار کی سیاست کو پذیرائی نہ ملی تو مذہبی جذبات کا سہارا، سیاسی کمزوری کو عقیدت کا رنگ دینے سے حقائق نہیں بدلتے

ویڈیو

پاکستان میں ٹیکنالوجی کا سب سے بڑا میلہ، دنیا بھر سے ممتاز آئی ٹی ماہرین کی شرکت

کیا 27 ستمبر کا احتجاج پی ٹی آئی کے لیے خطرہ ہے، صحافیوں کو بلوچستان کیوں بلایا گیا؟

اداکاری جمال شاہ کی وجہ سے چھوڑی، میرے پاس تشدد کے ثبوت موجود ہیں، فریال گوہر

کالم / تجزیہ

جین زی ماضی کی طرف کیوں جھانک رہی ہے؟

ایک سانس کی قیمت

’ساڈا دل توڑ کے توں ویں پچھتاویں گا‘