کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا

ہفتہ 2 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ان کے بقول صدر ٹرمپ نے کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے مابین حالیہ سرحدی کشیدگی کو ختم کرانے میں براہِ راست کردار ادا کیا، جس کے باعث وہ اس اعزاز کے حق دار ہیں۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نائب وزیراعظم چنتھول نے اس بات کی تصدیق کردی ہے کہ انہوں نے صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نوبیل امن انعام 2026 کے لیے باضابطہ طور پر نامزد

اس سے قبل دارالحکومت نوم پنہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے صدر ٹرمپ کی امن کے لیے کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں نوبل امن انعام کا موزوں امیدوار قرار دیا۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے پاکستان بھی بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے تناظر میں امریکی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام دینے کی سفارش کر چکا ہے۔

یاد رہے کہ جولائی 2025 میں کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان 7 روزہ سرحدی تصادم میں کم از کم 43 افراد ہلاک اور 3 لاکھ سے زیادہ شہری بے گھر ہوئے تھے۔ یہ لڑائی دونوں ممالک کے درمیان پچھلی دہائی کی بدترین جھڑپ تھی، جو تاریخی سرحدی تنازعے کے باعث بھڑکی۔

مسلح تصادم کے خاتمے کے لیے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ثالثی اجلاس ہوا، جس میں امریکا کی مداخلت فیصلہ کن ثابت ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: ایران پر تازہ امریکی حملے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل ایوارڈ ہرگز نہیں ملنا چاہیے، عظمیٰ بخاری

ڈونلڈ ٹرمپ نے دونوں ممالک کے وزرائے اعظم سے براہِ راست رابطہ کر کے سیز فائر پر زور دیا، اور متنبہ کیاکہ کشیدگی ختم نہ ہونے کی صورت میں امریکا تجارتی پابندیاں عائد کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فلسطینی نژاد مصنفہ کے ادبی میلہ سے اخراج پر احتجاج، 180 مصنفین کا شرکت سے انکار، فیسٹیول بورڈ ارکان مستعفی

بلوچستان فائنانس ایکٹ 2020 آئینی قرار، اٹک سیمنٹ کی درخواست مسترد

نوجوان اداکار سمجھتے ہیں ہمیں سب کچھ آتا ہے، صبا فیصل کی تنقید

بنگلہ دیش میں شخصی حکمرانی روکنے کے لیے ایوان بالا قائم کرنے کی تجویز پیش

مصنوعی ذہانت کی دوڑ میں آگے بڑھنے کے لیے میٹا کی نئی حکمتِ عملی

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘