فیڈرل ریزرو کی گورنر ایڈریانا کوگلر مستعفی، ٹرمپ خوش کیوں ہیں؟

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیڈرل ریزرو بورڈ آف گورنرز کی رکن ایڈریانا کوگلر نے اگلے ہفتے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا ہے، جس سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اقتصادی پالیسی پر اثرانداز ہونے کا ایک اور موقع حاصل ہو گیا ہے۔

یہ اعلان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے فیڈ چیئرمین جیروم پاول پر سود کی شرح برقرار رکھنے پر شدید تنقید کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کمبوڈیا نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کرنے کا اعلان کردیا

کوگلر کو ستمبر 2023 میں صدر جو بائیڈن نے تعینات کیا تھا اور ان کی مدت جنوری 2026 تک تھی، تاہم انہوں نے سات دن بعد عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔

اپنے استعفیٰ میں انہوں نے لکھا:

’فیڈرل ریزرو کی جانب سے معیشت کو صحت مند بنانے کے لیے کیے گئے اقدامات کا حصہ بننا میرے لیے اعزاز تھا۔ میں نے ایمانداری، عوامی خدمت کے جذبے اور محققانہ طریقہ کار کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں‘۔

کوگلر، جو ماہرِ محنت و مشقت (لیبر اکنامسٹ) ہیں، رواں خزاں میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض سنبھالیں گی۔

ٹرمپ کی خوشی، پاول پر تنقید

صدر ٹرمپ نے کوگلر کے استعفیٰ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب میرے پاس فیڈرل ریزرو بورڈ میں ایک خالی نشست ہے، میں بہت خوش ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی روس اور بھارت کو وارننگ – علی امین کا بیان الٹا پڑ گیا

بعدازاں ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر چیئرمین جیروم پاول کو بھی استعفیٰ دینے کا مشورہ دیا:

’پاول کو بھی ایڈریانا کوگلر کی طرح استعفیٰ دے دینا چاہیے، کیونکہ وہ شرح سود کے معاملے پر غلط فیصلے کر رہے ہیں‘۔

ٹرمپ نے پاول کو ’ضدی احمق‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ شرح سود میں کمی کے فیصلوں میں تاخیر کر رہے ہیں۔

چیئرمین پاول کی ممکنہ تبدیلی؟

اگرچہ چیئرمین جیروم پاول کی مدت مئی میں ختم ہو رہی ہے، لیکن وہ 2028 تک بطور گورنر برقرار رہ سکتے ہیں۔

ٹرمپ نے پاول کو ’ضدی احمق‘ قرار دیا اور کہا کہ وہ شرح سود میں کمی کے فیصلوں میں تاخیر کر رہے ہیں۔

امریکی قانون کے مطابق چیئرمین کو صرف سنگین بدانتظامی یا غفلت کی بنیاد پر ہٹایا جا سکتا ہے، پالیسی اختلافات کی بنیاد پر نہیں۔

ٹرمپ کے مشیروں کے مطابق ممکنہ متبادل افراد میں کیون ہیسٹ (National Economic Council Director)، کیون وارش (سابق گورنر)، اور کرسٹوفر والر (موجودہ گورنر) شامل ہیں۔

ٹرمپ نے اسکات بیسنٹ کو بطور وزیر خزانہ برقرار رکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

سود کی شرح پر تنقید

فیڈرل ریزرو کی پالیسی کمیٹی نے گزشتہ پانچ اجلاسوں میں سود کی شرح کو 4.25 فیصد سے 4.5 فیصد کے درمیان برقرار رکھا ہے، جس پر ٹرمپ برہم ہیں۔

کوگلر، جو ماہرِ محنت و مشقت (لیبر اکنامسٹ) ہیں، رواں خزاں میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی میں تدریس کے فرائض سنبھالیں گی۔

حالیہ اجلاس میں کوگلر نے ووٹ نہیں دیا، تاہم دو اراکین نے شرح سود میں کمی کے حق میں اختلافی نوٹ دیا، جو ٹرمپ کے مؤقف سے مطابقت رکھتا ہے۔

معاشی ماہر ڈیرک ٹینگ کے مطابق

ٹرمپ کا اثر اب شرح سود پر پہلے سے کہیں زیادہ تیزی اور شدت سے محسوس ہو گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شہباز شریف کی ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخی ملاقات، ’اب پاکستان کو مچھلی کھانے کے بجائے پکڑنے کا طریقہ سیکھنا چاہیے‘

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی