ڈرونز یا اڑن طشتریاں، نیو جرسی کی فضا میں کون سی پراسرار چیزیں اڑ رہی ہیں؟

اتوار 3 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ’اڑن طشتریوں‘  (UFOs) کے معاملے سے ’مکمل طور پر متاثر‘ اور ’متجسس‘ ہیں، اور اس سال وہ اس پراسرار معاملے کی تہہ تک پہنچنے کا عزم رکھتے ہیں۔

یہ بات انہوں نے ‘روتھ لیس پوڈکاسٹ’ کے ایک حالیہ پروگرام میں کہی۔ وینس نے کہا:

’میں UFOs کے پورے معاملے کا دیوانہ ہوں۔ آخر حقیقت میں کیا ہو رہا ہے؟ وہ ویڈیوز کیا تھیں؟ ہم کیا دیکھ رہے ہیں؟ میں ابھی تک کسی نتیجے پر نہیں پہنچ سکا، مگر ابھی ہمیں ایوان اقتدار میں آئے صرف 6 ماہ ہوئے ہیں، ہم بہت مصروف تھے۔‘

پچھلے سال پراسرار ڈرونز کی بھرمار

وینس غالباً گزشتہ سال کے آخر میں نیو جرسی میں دیکھی گئی بڑی تعداد میں پراسرار ڈرونز کی طرف اشارہ کر رہے تھے۔ ان میں بعض فلائنگ آبجیکٹس کا حجم مبینہ طور پر ایک کار جتنا تھا، جنہیں مختلف فوجی تنصیبات، خصوصاً پیکیٹنی آرسنل ریسرچ سینٹر کے آس پاس دیکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیے بادلوں پر انسان کھڑے ہیں یا خلائی مخلوق؟ ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین دنگ رہ گئے

نومبر اور دسمبر 2024 میں ہزاروں مشتبہ ڈرونز کی اطلاعات پر محکمہ دفاع، ہوم لینڈ سیکیورٹی، فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) اور FBI نے مشترکہ تحقیقات شروع کیں۔

FBI نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہیں 5,000 سے زائد اطلاعات موصول ہوئیں، مگر ان میں سے 100 سے بھی کم ایسی تھیں جو ’مزید تحقیق کے قابل‘ سمجھی گئیں۔

ٹرمپ حکومت کی وضاحت

جنوری 2025 کے آخر میں ٹرمپ انتظامیہ نے معاملے پر ایک اپ ڈیٹ جاری کرتے ہوئے بتایا:

’نیو جرسی میں جن ڈرونز کی نشاندہی کی گئی تھی، ان میں سے اکثریت قانونی اور FAA سے منظور شدہ پروازیں تھیں، جنہیں تحقیقاتی مقاصد کے لیے اڑایا گیا۔‘

یہ بھی پڑھیے نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کارولین لیوٹ نے مزید کہا کہ اس معاملے نے شوقیہ افراد کو بھی متاثر کیا، جنہوں نے بغیر اجازت اپنے ذاتی ڈرونز بھی فضا میں چھوڑے۔

آگے کیا؟

جے ڈی وینس نے عندیہ دیا ہے کہ وہ اگست میں اس موضوع پر مزید تحقیق کریں گے۔ ان کے بقول ’میں چاہتا ہوں کہ ہم اس معاملے کی تہہ تک پہنچیں، خاص طور پر جو کچھ پچھلے سال پیش آیا۔‘

اس بیان نے نہ صرف یو ایف او کے شوقین افراد بلکہ حکومتی اداروں اور عوامی دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں بھی تجسس بڑھا دیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹک ٹاک سوشل میڈیا ایڈکشن کیس میں تصفیہ، میٹا اور یوٹیوب کیخلاف تاریخی مقدمہ جاری

گیس سیکٹر پر بڑھتا دباؤ، انڈرگراؤنڈ گیس اسٹوریج منصوبے کی جانب پیشرفت

’ایران کے خلاف سعودی سرزمین استعمال نہیں ہونے دی جائے گی‘، سعودی عرب کا واضح مؤقف

امریکی رکن کانگریس الہان عمر پر حملہ، مشتبہ شخص گرفتار

28 جنوری سے 2 فروری تک ملک بھر میں موسم کیسا رہے گا؟

ویڈیو

امریکی بحری بیڑا آبنائے ہرمز پہنچ گیا، ایران کا بھی فوجی مشقوں کا اعلان، سعودی عرب کا فضائی حدود دینے سے انکار

کیا پاکستان کو ٹی 20 ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کرنا چاہیے؟ شائقینِ کرکٹ کی مختلف آرا

پاکستان کے حسن کو دریافت اور اجاگر کرنے کے عزم کیساتھ میاں بیوی کا پیدل سفر

کالم / تجزیہ

ایک تھا ونڈر بوائے

کون کہتا ہے کہ یہ شہر ہے آباد ابھی

نظر نہ آنے والے ہتھیاروں سے کیسے بچاؤ کیا جائے؟