پاکستان میں 1150 کلومیٹر رینج والی نئی الیکٹرک گاڑی کب متعارف کی جائے گی؟

پیر 4 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستانی آٹو مارکیٹ میں جلد ہی ایک نئی اورممکنہ طور پر گیم چینجر الیکٹرک اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی آمد متوقع ہے، جس کی رینج 1100 کلومیٹرسے زائد ہوگی۔

کیپٹل اسمارٹ موٹرز کی جانب سے متعارف کروائی جانے والی فورتھنگ فرائیڈے نامی یہ رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل مجموعی طور پر1150  کلومیٹر کی متاثر کن رینج کی حامل ہے، تاہم اس میں ایک معمولی فرق موجود ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستانی مارکیٹ میں سستی ترین الیکٹرک گاڑی کی اینٹری، قیمت کیا ہے؟

 یہ گاڑی تقریباً 600 کلومیٹرکی مکمل الیکٹرک رینج فراہم کرتی ہے، جب کہ باقی ماندہ 550  کلومیٹر ایک رینج ایکسٹینڈر سسٹم کے ذریعے فراہم کیے جاتے ہیں، جس سے اس کی کل دعوٰی کردہ رینج 1150  کلومیٹرتک جا پہنچتی ہے۔

رینج ایکسٹینڈڈ الیکٹرک وہیکل دراصل ایک ایسی الیکٹرک گاڑی ہوتی ہے جو بنیادی طور پر بیٹری میں محفوظ بجلی سے چلتی ہے، مگر اس میں ایک چھوٹا اندرونی انجن بھی شامل ہوتا ہے، جو بیٹری کم ہونے کی صورت میں اسے چارج کرنے کے لیے جنریٹرکے طورپرکام کرتا ہے۔

مزید پڑھیں:چینی ساختہ الیکٹرک گاڑی ’ڈونگ فینگ بکس‘ پاکستان میں لانچ، قیمت کیا ہے؟

یہ نظام گاڑی کو روایتی الیکٹرک گاڑیوں کے مقابلے میں زیادہ فاصلہ طے کرنے کی صلاحیت فراہم کرتا ہے اور مکمل طور پر بیرونی چارجنگ پر انحصار کی ضرورت کم ہوجاتی ہے۔

فورتھنگ ایک چینی کمپنی ڈونگ فینگ لیزو موٹر کی تیار کردہ مسافر گاڑیوں کا برانڈ ہے، جو کہ ڈونگ فینگ موٹر گروپ کی ذیلی کمپنی ہے۔

اس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل کی پاکستان میں رواں ماہ کے وسط میں باضابطہ لانچ کی توقع ہے اور آئندہ چند دنوں میں اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آنے کی امید ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، الیکشن کمیشن کی جانب سے وزراء کو نوٹس جاری

افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کے بڑھتے اثر و رسوخ پر روس کی وارننگ

یورپی یونین فورم کے موقع پر اسحاق ڈار کی سفارتی سرگرمیاں تیز، ڈچ وزیر خارجہ سے اہم ملاقات

سیکیورٹی خدشات: جعفر اور بولان ایکسپریس جیکب آباد میں روک دی گئیں

چترال حملے میں ملوث طالبان لیڈر ٹی ٹی پی کنٹرول کمیشن کا سربراہ مقرر

ویڈیو

شیخ حسینہ واجد کی سزا پر بنگلہ دیشی عوام کیا کہتے ہیں؟

راولپنڈی میں گرین انیشی ایٹیو کے تحت الیکٹرو بس سروس کا باضابطہ آغاز

پختون قوم پرست جماعت عوامی نیشنل پارٹی کے مستقبل کو کتنا خطرہ ہے؟

کالم / تجزیہ

آزادی رائے کو بھونکنے دو

فتنہ الخوارج، تاریخی پس منظر اور آج کی مماثلت

افغان، بھارت تجارت: طالبان ماضی سے کیوں نہیں سیکھ پا رہے؟