’پرتگال میں جائیدادیں، اربوں کی سلامی‘ خواجہ آصف کا بیوروکریسی پر سنگین الزام

بدھ 6 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر دفاع خواجہ آصف نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کی نصف سے زائد بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے اور اب وہ شہریت کے حصول کی تیاری میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:زندہ قومیں اپنے محسنوں کی عزت کرتی ہیں، خواجہ آصف کا آرمی چیف کو فیلڈ مارشل بنائے جانے پر بیان

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرایک سخت بیان جاری کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ بیوروکریٹس، جو اپنے وقت کے نامور اور بااثر افسران تھے، اربوں روپے کی کرپشن کر کے اب پُرسکون ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔

وزیر دفاع نے مزید انکشاف کیا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ایک قریبی بیوروکریٹ نے اپنی بیٹیوں کی شادی پر صرف سلامی کی مد میں 4 ارب روپے وصول کیے۔

مزید پڑھیں:’اسٹاپ اسرائیل، فری غزہ‘، اسپین کی ویڈیو شیئر کرنے پر خواجہ آصف پر تنقید کیوں؟

خواجہ آصف نے سیاستدانوں کو نسبتاً کم بدعنوان قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ تو صرف ان بیوروکریٹس کا چھوڑا ہوا ’بچا کھچا‘ کھاتے ہیں کیونکہ ان کے لیے الیکشن لڑنا اور عوام میں جانا ضروری ہوتا ہے، اس لیے نہ وہ پلاٹ لیتے ہیں، نہ غیر ملکی شہریت۔

خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ بیوروکریسی ہی دراصل پاکستان کی سرزمین کو پلید کر رہی ہے، اور اصل خرابی کی جڑ یہ طبقہ بن چکا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

پاکستان اور بھارت کے مابین کرکٹ کے بڑے فائنلز، کس کا پلڑا بھاری رہا؟

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی