وزیر دفاع خواجہ آصف نے وزارت سے استعفیٰ دیے جانے کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کردی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ خبر دینے والے نے صرف اپنی خواہشات بیان کی ہیں، میں نے وزارت سے استعفیٰ نہیں دیا۔
معذرت کیساتھ ان صاحب نے اپنی خواھشات اس ٹویٹ میں لکھیں ھیں ۔ حقیقت نہیں pic.twitter.com/Awgm5EJHMT
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) August 6, 2025
واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی تھی کہ سیالکوٹ کے اے ڈی سی آر کی گرفتاری کے معاملے پر وزیر دفاع نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم شہباز شریف کو بھجوا دیا ہے۔
یہ بھی واضح رہے کہ خواجہ آصف نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ ملک کی آدھی سے زیادہ بیوروکریسی پرتگال میں جائیدادیں خرید چکی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آدھی سے زیادہ یہ بیوروکریسی شہریت لینے کی تیاری کررہی ہے، یہ نامی گرامی بیوروکریٹس ہیں، مگر مچھ اربوں روپے کھا کر آرام سے ریٹائرمنٹ کی زندگی گزار رہے ہیں۔
خواجہ آصف کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کی، جس کے بعد جہاں لوگ بیوروکریسی پر جہاں تنقید کرتے نظر آئے، وہیں حکومت سے بھی یہ سوال کیا گیا کہ آخر اس نظام کو ٹھیک کرنے کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔