برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کے ذریعے کراچی سے اسلام آباد تک اپنے یادگار سفر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کی۔

ویڈیو میں وہ ایئرپورٹ پر بتاتی ہیں کہ وہ کراچی سے اسلام آباد جا رہی ہیں، اور جلد ہی وہ پی آئی اے کے ذریعے براہِ راست برطانیہ کا سفر بھی کریں گی۔

ویڈیو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ پی آئی اے کے کپتان نے برطانوی ہائی کمشنر کو طیارے کے کاک پٹ کا خصوصی دورہ کروایا اور انہیں پرواز سے متعلق بریفنگ بھی دی۔

ویڈیو کے کیپشن میں جین میریٹ نے کہا کہ کراچی سے اسلام آباد تک پی آئی اے کی پرواز کا تجربہ انتہائی خوشگوار رہا۔ انہوں نے مزید لکھا کہ برطانیہ کی جانب سے پاکستان پر عائد فضائی پابندی کا خاتمہ ایک تاریخی قدم ہے، جو دونوں ممالک کے ہوا بازی ماہرین کی بین الاقوامی حفاظتی معیار پر پورا اترنے کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے سی ای او نے برطانوی ہائی کمشنر کو اعزازی ہوا باز کا اعزاز دیا اور انہیں کپتان کی کیپ پیش کر کے خیرسگالی کا اظہار کیا۔ جین میریٹ نے پی آئی اے کے لیے نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انڈیا کو ایک اور مصیبت کا سامنا، ٹرمپ نے 25 فیصد ٹیرف لگانے کا منصوبہ بنالیا

جرمنی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری، دونوں ملکوں کے درمیان اہم معاہدہ طے پاگیا

کیا پاکستان کے مسائل کا واحد حل ٹیکنوکریٹس ہیں، ماضی میں ٹیکنوکریسی کیوں ناکام رہی؟

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کے ذمہ دار وہ خود ہیں، ترجمان حکومت سندھ مصطفیٰ بلوچ

ویڈیو

سخت سردی میں سوپ پینے والوں کی تعداد میں اضافہ

سانحہ 9 مئی: سہیل آفریدی کی موجودگی ثابت، ایف آئی آر میں نامزد نہ کیا گیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، وکیل ریڈیو پاکستان

کیا ونڈر بوائے آ رہا ہے؟ پی ٹی آئی کی آخری رسومات ادا

کالم / تجزیہ

وزیر اعلیٰ ہو تو سہیل آفریدی جیسا

ہیرا ایک ہی ہے

’نہیں فرازؔ تو لوگوں کو یاد آتا ہے‘