شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو چین روانہ ہوں گے

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعظم شہباز شریف 31 اگست کو شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ ہوں گے، جبکہ ان کے دورے کے دوران پاکستان 4 ستمبر کو بیجنگ میں ایک اہم بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس کا انعقاد کرے گا۔ اس کانفرنس کی میزبانی پاکستانی سفارت خانہ اوراسپیشل انویسٹمنٹ فیسلٹیشن کونسل یعنی ایس آئی ایف سی مشترکہ طور پر کریں گے۔

حکومت نے تمام صوبوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ فوری طور پر وہ منصوبے فراہم کریں جو چین میں ممکنہ سرمایہ کاروں کے سامنے پیش کیے جا سکیں، وزیراعظم شہباز شریف خود ان منصوبوں کا جائزہ بریفنگ سیشن میں لیں گے، جس کے لیے چیف سیکرٹریز کو منصوبوں کی نوعیت، اسکوپ اور سرمایہ کاری کی تفصیلات کے ساتھ وزیراعظم کو براہِ راست بریفنگ دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شنگھائی تعاون تنظیم کی ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت، بھارت نے بیان سے دوری اختیار کرلی

کانفرنس میں ٹیکسٹائل، زراعت اور آئی ٹی سمیت متعدد شعبوں کے منصوبے پیش کیے جائیں گے جبکہ پاکستان کی جانب سے فارماسیوٹیکل، آئرن و اسٹیل، کیمیکلز اور پاوراسٹوریج کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی پیشکش بھی متوقع ہے۔

ایس آئی ایف سی نے اس اہم موقع پر کانفرنس کو کامیاب بنانے کے لیے متعلقہ اداروں اور شراکت داروں سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ یہ پہلی بار ہوگا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت اس نوعیت کی  بزنس ٹوبزنس سرمایہ کاری کانفرنس منعقد کی جا رہی ہے، جو پاک چین تجارتی تعاون کو نئی جہت دے سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:شنگھائی تعاون تنظیم نہ صرف سیکیورٹی بلکہ خطّے میں معاشی ترقی کا ذریعہ بھی ہے، اسحاق ڈار

اس پلیٹ فارم کے ذریعے پاکستان کی 8 بڑی صنعتوں کو عالمی سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

کترینہ کیف اور وکی کوشل نے اپنے بیٹے کا نام مداحوں کے ساتھ شیئر کردیا

تجارتی خسارے میں کمی کے لیے لائحہ عمل تیار کیا جائے، وزیراعظم کی برآمدات بڑھانے کے لیے اقدامات کی ہدایت

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟