برطانیہ کے جنوب مغربی علاقے میں ایک گھر کی صفائی کے دوران ملی جے۔آر۔آر۔ ٹولکن کی نایاب کتاب ’دی ہوبٹ‘ کی پہلی اشاعت کو نیلامی 1 کروڑ 61 لاکھ 25 ہزار روپے میں (43,000 پاؤنڈ قریباً 57,000 امریکی ڈالر) میں فروخت کر دیا گیا۔
یہ کتاب برطانیہ کے ایک نجی کلیکٹر نے خریدی ہے اور یہ 1937 میں شائع ہونے والی 1,500 اصل کاپیز میں سے ایک ہے، جو مشہور برطانوی مصنف کی سب سے معروف فینٹسی ناول ہے۔
مزید پڑھیں: سجاد لاکھا کے نظمیہ مجموعہ ’یہ روشنی فریب ہے‘ کی تقریب پذیرائی
نیلامی ہاؤس ’آکشنیم‘ کے مطابق، ان میں سے صرف چند سو ہی باقی سمجھی جاتی ہیں۔ یہ کتاب برِسٹل کے ایک گھر میں کتابوں کی الماری سے دریافت ہوئی جہاں مالک کی وفات کے بعد صفائی کی جارہی تھی۔
دنیا بھر سے نیلام میں شامل خریداروں نے قیمت کو توقع سے 4 گنا بڑھا دیا۔ آکشنیم کی نایاب کتابوں کی ماہر کیٹلن رائلی نے کہا کہ یہ ایک شاندار نتیجہ ہے، بہت ہی خاص کتاب کے لیے۔
آکشنیم نے بیان میں کہا کہ ابتدائی چھپائی کے وقت بچنے والی یہ کتابیں جدید ادب کی سب سے زیادہ مطلوب کتابوں میں شمار ہوتی ہیں۔