کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ایک ماہ میں دوسرا واقعہ

جمعرات 7 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور بھارتی کامیڈین کپل شرما کے کیفے کپس کیفے پر ایک ماہ کے دوران دوسری بار فائرنگ کی گئی، جس میں کم از کم 25 گولیاں چلنے کی آوازیں سنائی دی گئیں۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے جس میں فائرنگ کے ساتھ ایک آواز سنائی دیتی ہے، ساتھ ہی ایک شخص کہتا ہے کہ ہدف کو کال کی گئی تھی مگر اس نے کال نہیں سنی، اس لیے کارروائی کرنا پڑی، اگر اب بھی جواب نہ آیا تو اگلی کارروائی جلد ممبئی میں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کینیڈا میں کپل شرما کے کیفے پر فائرنگ، ذمہ داری کس نے قبول کی؟

یہ واقعہ  اس وقت پیش آیا جب کیفے کے کچھ ملازمین اندر موجود تھے۔ اس سے قبل گزشتہ ماہ 10 جولائی کو بھی اس کیفے پر فائرنگ کی گئی تھی، اس وقت بھی فائرنگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا، تاہم کھڑکی میں 10 گولیوں کے نشانات اور شیشے ٹوٹنے کی اطلاعات موصول ہوئیں۔

پولیس کے مطابق دو مختلف جرائم پیشہ گروہوں، گورپریت سنگھ المعروف گولڈی ڈھلوں اور لارنس بشنوئی، نے سوشل میڈیا پر اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تاہم پہلی فائرنگ کے بعد ایک اور شدت پسند گروہ ببر خالصہ انٹرنیشنل کے دہشتگرد ہرجیت سنگھ لڈی نے دعویٰ کیا تھا کہ فائرنگ ایک شو کے دوران نیہنگ سکھوں کے روایتی لباس اور طرز عمل پر مذاق کیے جانے کے باعث کی گئی تھی، جس سے برادری کے جذبات مجروح ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: سیزن 3 کے لیے کپل شرما کتنے کروڑ معاوضہ لے رہے ہیں؟

ببر خالصہ انٹرنیشنل کو کینیڈین حکومت کی جانب سے دہشتگرد تنظیم قرار دیا گیا ہے اور ہرجیت سنگھ لڈی بھارتی نیشنل انویسٹیگیشن ایجنسی کی مطلوب ترین فہرست میں شامل ہے۔

کیفے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ وہ تشدد کے سامنے سرنگوں نہیں ہوں گے اور ان کا کیفے اپنے مہمانوں کے لیے خوش آمدید کہنے اور برادری کی نمائندگی کا استعارہ بنا رہے گا۔

ادھر ممبئی پولیس اور دیگر بھارتی سیکیورٹی ادارے واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور مستقبل میں کسی بھی خطرے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

لاہور میں ہیوی وہیکلز ڈرائیونگ ٹریننگ اسکول کا قیام، وزیر اعلیٰ پنجاب کا محفوظ سفر یقینی بنانے کا وژن

ملک کے شمال مشرق میں زلزلے کے جھٹکے، لوگ گھروں سے باہر نکل آئے

ڈیرہ اسماعیل خان: داناسر میں المناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

ایشیا کپ، 41 سال بعد پاک-بھارت فائنل ہونے کو تیار، ٹورنامنٹ فائنلز میں پاکستان کا پلڑا بھاری

پی ٹی سی ایل گروپ اور مرکنٹائل نے پاکستان میں آئی فون 17 کی لانچ کا اعلان کردیا

ویڈیو

’میڈن اِن پاکستان‘: 100 پاکستانی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی مارکیٹ میں قدم جمالیے

پولیو سے متاثرہ شہاب الدین کی تیار کردہ الیکٹرک شٹلز چینی سواریوں سے 3 گنا سستی

وائٹ ہاؤس: وزیراعظم اور امریکی صدر کے درمیان اہم ملاقات ختم، فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی شریک تھے

کالم / تجزیہ

بگرام کا ٹرکٖ

مریم نواز یا علی امین گنڈا پور

پاکستان کی بڑی آبادی کو چھوٹی سوچ کے ساتھ ترقی نہیں دی جا سکتی