بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی کی ایک نئی تصویر منظرِ عام پر آئی جس میں وہ لندن میں شاش کرن نامی شخص کے ساتھ نظر آ رہے ہیں۔ اگرچہ اس شخص کی شناخت سوشل میڈیا پر واضح نہیں ہو سکی، لیکن مداحوں کی تمام تر توجہ ویرات کوہلی کی سفید داڑھی پر مرکوز ہو گئی۔ ان کی ظاہری تبدیلی اتنی نمایاں ہے کہ کچھ لوگ انہیں پہچان بھی نہ سکے۔ 36 سالہ کوہلی اب 37 کے قریب ہیں، اور ان کی عمر اور داڑھی میں چمکتی سفیدی نے شائقین کو چونکا دیا ہے۔
Shash Kiran with King Kohli 👑 🐐 pic.twitter.com/MW1kNJQyqu
— Johns. (@CricCrazyJohns) August 8, 2025
یہ تصویر اس وقت سامنے آئی ہے جب کوہلی کو آخری بار 10 جولائی کو یوراج سنگھ کے ایک ایونٹ میں عوامی طور پر دیکھا گیا تھا۔ صرف چند ہفتوں بعد ان کی بدلی ہوئی حالت نے سوشل میڈیا پر چہ میگوئیاں شروع کر دی ہیں۔
اسی تقریب میں کوہلی نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے فیصلے پر مختصراً بات کی تھی۔ انہوں نے مذاقاً کہا تھا، ’میں نے دو دن پہلے داڑھی رنگی ہے، اور جب ہر چار دن بعد داڑھی رنگنی پڑے تو سمجھ جائیں وقت آ چکا ہے‘۔ اگرچہ ان کا یہ جملہ مذاق کے طور پر لیا گیا، لیکن ان کی حالیہ تصویر نے اس بات کی سچائی کو مزید نمایاں کر دیا ہے۔
ویرات کوہلی کی تصویر پر صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آئے، ایک صارف نے کہا کہ اپنی داڑھی کو رنگ لیں۔
Kohli bhai beard colour kar lo 😭 pic.twitter.com/nSiVvtEWuy
— ` (@viratkohli_un) August 8, 2025
ایک سوشل میڈیا صارف نے ویرات کوہلی کا جملہ دہرایا کہ ’اگر آپ کو ہر چار دن بعد اپنی داڑھی رنگنی پڑے، تو سمجھ جائیں وقت آ گیا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی غلط نہیں تھے۔
If you have to color your beard every four days, that’s when you know — Virat Kohli wasn’t wrong. 🥺 pic.twitter.com/OA59VyeCJx
— Ishi.❤️ (@ishi_178) August 7, 2025
گگن نامی صارف نے کہا کہ آپ ویرات کوہلی ہوں یا مزدور رمیش، بالوں کا جھڑنا اور سفید ہونا کسی کے بس میں نہیں۔
Whether you are Virat Kohli or laborer Ramesh, you cannot stop the problem of hair fall and greying 😭 pic.twitter.com/OatCuo8xJV
— Gagan🇮🇳 (@1no_aalsi_) August 8, 2025
یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ویرات کوہلی کی سفید داڑھی خبروں یا سوشل میڈیا کا موضوع بنی ہو۔ جولائی 2023 میں، کوہلی نے اپنی اہلیہ انوشکا شرما کے ساتھ ایک تصویر شیئر کی تھی جس میں ان کی داڑھی کی سفیدی مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ دھونی کی طرح کوہلی کی بھی نسبتاً کم عمر میں سفید داڑھی ہونے لگی، جو کہ بھارتی کپتانی کے دباؤ کا ایک عکاس ہے۔
جب کوہلی نے 2022 کے آغاز میں ٹیسٹ ٹیم کی قیادت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انوشکا نے ایک جذباتی پیغام میں لکھا تھا ’مجھے یاد ہے جب ہم تینوں ایم ایس، آپ اور میں بیٹھے بات کر رہے تھے اور ایم ایس نے مذاق میں کہا تھا کہ تمہاری داڑھی جلد سفید ہو جائے گی۔ اس دن کے بعد میں نے صرف داڑھی نہیں بلکہ آپ میں بے پناہ پختگی دیکھی ہے‘۔
ویرات کوہلی نے گزشتہ سال بھارت کے ٹی 20 ورلڈ کپ جیتنے کے بعد ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا تھا، جو ایک متوقع فیصلہ تھا۔ لیکن مداح اس وقت چونک گئے جب انہوں نے رواں سال مئی میں اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے بھی ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ یہ اعلان انہوں نے انسٹاگرام پر اس وقت کیا جب بھارت کی انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے ٹیم منتخب کی جا رہی تھی۔
کوہلی کی واپسی اگست میں متوقع تھی، لیکن بھارت کا دورہ بنگلہ دیش ملتوی ہونے کے باعث وہ میدان میں نہیں اتر سکے۔ اب امید کی جا رہی ہے کہ وہ اکتوبر میں آسٹریلیا کے خلاف تین ون ڈے اور پانچ ٹی 20 میچز کی سیریز میں ایک بار پھر بھارتی ٹیم کی نمائندگی کرتے نظر آئیں گے۔