بلوچستان: ژوب میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 2 روز میں 47 دہشتگرد ہلاک

ہفتہ 9 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان ضلع ژوب کے علاقے سمبازه میں 7 اور 8 اگست 2025 کو سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیوں کے دوران بھارتی سرپرستی میں سرگرم 33 خوارج کو ہلاک کرنے کے بعد، 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازه اور گرد و نواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران مزید 14 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ ہلاک دہشتگردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ 2 روزہ کارروائیوں میں ہلاک دہشتگردوں کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں پاک افغان سرحد کے قریب سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی، 33 بھارتی سرپرستی یافتہ خوارج ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ ملک کی سرحدوں کے تحفظ اور پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی سیکیورٹی فورسز کی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر تعریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع ژوب کے سرحدی علاقے میں پاکستان افغانستان بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش کرنے والے 47 فتنہ الخوارج دہشتگردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کی دراندازی ناکام بنا کر ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر کی قوم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ہم ملک سے ہر قسم کی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر ہی اب کشمیریوں کی آخری امید ہیں، مشعال ملک

صدرِ زرداری کا بھارتی حمایت یافتہ خوارج کے خاتمے پر سیکیورٹی فورسز  کو خراجِ تحسین

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ضلع ژوب میں 2 روز کے دوران 47 دہشتگردوں کے صفائے کو سیکیورٹی فورسز کی ایک بڑی کامیابی قرار دیتے ہوئے انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

صدر نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ کام کیا جائے گا۔ قوم بھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنی سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

‘آپ بہت بہت پیارے ہیں’، لڑکی کا کمنٹ سن کر شاہد آفریدی شرما گئے

اسلام آباد میں سہ ملکی کرکٹ سیریز، شہر کے کن شاہراہوں پر ٹریفک میں خلل پڑسکتا ہے؟

اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، انڈیکس میں 1,700 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان کی فضائی پابندی سے ایئر انڈیا کو شدید نقصان، چین سے فضائی راستہ حاصل کرنے کی کوششیں

دنیا بھر میں سروس میں خرابی کیوں اور کیسے ہوئی؟ کلاؤڈ فلیئر نے وضاحت کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ