کے پی سیلاب: وزیراعظم کی این ڈی ایم اے کو امدادی سرگرمیوں کی ہدایت، وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا میں بارش اور سیلاب سے ہونے والی تباہی کے پیش نظر وزیراعظم ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کردیا گیا ہے، جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت بارش سے متاثرہ تمام علاقوں میں فوری اور بھرپور امدادی کارروائیاں شروع کرنے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کو آزاد جموں و کشمیر اور خیبر پختونخوا میں سیلاب اور بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں جامع اور مؤثر امدادی اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا: سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے جانے والا سرکاری ہیلی کاپٹر تباہ، 5 افراد شہید

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف سیلابی صورت حال سے مسلسل باخبر ہیں اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق ہدایات جاری کر رہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر کو ہدایت دی ہے کہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کی حکومتوں کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھیں اور امدادی کارروائیوں میں مزید تیزی لائیں۔

وزیر اطلاعات نے مزید کہاکہ وزیراعظم ہاؤس میں قائم خصوصی سیل این ڈی ایم اے کے ساتھ 24 گھنٹے رابطے میں ہے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورت حال میں فوری اقدامات کیے جا سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران وزیراعظم شہباز شریف تین مرتبہ این ڈی ایم اے کا دورہ کر چکے ہیں اور ذاتی طور پر ریسکیو اور ریلیف اقدامات کا جائزہ لیا ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح متاثرہ علاقوں میں ریلیف اور ریسکیو سرگرمیوں کو تیز اور مؤثر بنانا ہے۔

عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ خیبر پختونخوا میں جاری ریسکیو اور ریلیف آپریشن میں تمام ادارے اپنے وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور انسانی جانوں کو محفوظ بنانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ این ڈی ایم اے کا پیشگی آگاہی نظام خیبر پختونخوا سمیت تمام صوبائی حکومتوں کو باقاعدگی سے صورت حال سے آگاہ کر رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر، گلگت اور خیبر پختونخوا میں طوفانی بارشوں سے تباہی، 150 سے زیادہ اموات، پاک فوج کا فلڈ ریلیف آپریشن جاری

انہوں نے مزید کہاکہ این ڈی ایم اے کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر 24 گھنٹے فعال ہے اور موجودہ صورت حال پر مسلسل کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیلاب اور گندم پر سیاست کرنے والوں کو جواب ملے گا، مریم اورنگزیب کا پیپلزپارٹی پر وار

کھیل سے جنگ

’معافی مانگو‘: مریم نواز کے بیان پر پیپلزپارٹی کا سینیٹ سے بھی واک آؤٹ، قانون سازی کے بائیکاٹ کا اعلان

ٹرافی چاہیے تو بھارتی کپتان میرے دفتر آکر مجھ سے لے لیں، محسن نقوی کا بھارتی بورڈ کو دوٹوک پیغام

سعودی کابینہ کا اجلاس: فلسطین کے حق میں سفارتکاری اور پاکستان کے ساتھ اسٹریٹجک تعاون کی توثیق

ویڈیو

’صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے میں پاکستان نے بڑا اہم کردار ادا کیا ہے‘

ٹرینوں کا اوپن آکشن: نجکاری یا تجارتی حکمت عملی؟

نمک منڈی میں چپلی کباب نے بھی جگہ بنالی

کالم / تجزیہ

کھیل سے جنگ

یہ حارث رؤف کس کا وژن ہیں؟

کرکٹ کی بہترین کتاب کیسے شائع ہوئی؟