عوام کے لیے بُری خبر: ایل این جی کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

جمعہ 15 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے اگست کے لیے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی قیمتوں میں 1.46 فیصد تک اضافہ کردیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوگرا نے اس اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بتایا کہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی کی قیمت 0.15 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھا کر 10.73 ڈالر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح سوئی ناردرن کے سسٹم پر بھی قیمت میں 0.14 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کا اضافہ کیا گیا، جس کے بعد نئی قیمت 11.73 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp