معروف اداکارہ عائزہ خان، جن کے سوشل میڈیا پر 14.6 ملین فالوورز ہیں، حال ہی میں لیڈی ڈیانا کے مشہور انداز کو اپنانے پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔
عائزہ خان کی حالیہ ڈرامہ سیریز “ہمراذ” میں اداکاری اور اسٹائل کو مداح کافی پسند کر رہے ہیں، جبکہ وہ برطانیہ سے اداکاری میں ڈپلومہ بھی کر رہی ہیں۔
مزید پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز انڈسٹری چھوڑ کر کون سے ملک جانے کا سوچ رہے ہیں؟
اس یوم آزادی پر عائزہ خان نے 1991 میں شوکت خانم کینسر اسپتال کے لیے لاہور آمد کے دوران لیڈی ڈیانا کے مشہور سبز رنگ کے لمبے لباس اور سفید دوپٹے کا انداز اپنایا۔ عائزہ نے ہلکے سبز کے بجائے گہرے سبز رنگ کی شرٹ، شلوار اور سفید دوپٹے کے ساتھ یہ لک دوبارہ تخلیق کی۔
سوشل میڈیا صارفین نے عائزہ خان پر اس انداز کی نقل کرنے پر سخت تنقید کی۔ بعض نے کہا کہ وہ لیڈی ڈیانا کی وقار اور شخصیت کی نقل نہیں کر سکتیں۔
مزید پڑھیں: عائزہ خان اور دانش تیمور کی بیٹی کا پہلا روزہ، تصاویر وائرل
کچھ صارفین نے کہا کہ یہ انداز برطانوی راج کی یاد دلاتا ہے، جس سے پاکستان نے آزادی حاصل کی تھی، اور انہیں چاہیے تھا کہ وہ محترمہ فاطمہ جناح جیسے قومی رہنما کی طرز اپناتیں۔
ایک مداح نے لکھا کہ اداکار ہمیشہ غلام رہیں گے، یہ ان سے نقل کر رہی ہیں جن سے ہمیں آزادی ملی، جبکہ ایک اور نے کہا کہ لیڈی ڈیانا حقیقی خوبصورت تھیں اور عائزہ مصنوعی خوبصورتی دکھا رہی ہیں۔