عائزہ خان اور دانش تیمور پاکستانی انٹرٹینمنٹ انڈسٹری کے دو نامور ستارے ہیں جنہوں نے اپنی غیر معمولی صلاحیتوں اور اسکرین پر موجودگی سے سامعین کو مسحور کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عائزہ خان بالی ووڈ کی کون سے اداکارہ سے متاثر ہیں؟
مشہور اداکار 2014 میں شادی کے بندھن میں بندھے اور وہ دو پیارے بچوں حورین اور ریحان کے والدین ہیں۔ ان کے سوشل میڈیا پر بھی خاصے فالورز ہیں، عائزہ خان کے 14 ملین سے زیادہ فالوورز ہیں اور دانش تیمور کے 8 ملین سے زیادہ مداح ہیں۔
ہر نئے پروجیکٹ کے ساتھ وہ مزید کامیابی کے منازل طے کرتے جارہے ہیں، مداح اس وقت من مست ملنگ میں دانش تیمور کی اداکار ی کی تعریف کررہے ہیں اور عائزہ خان کے مداح ان کے آنے والے ڈرامے ہمراز کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: صارفین کے بعد شوبز انڈسٹری سے بھی دانش تیمور پر تنقید
عائزہ خان اور دانش تیمور رمضان المبارک کے آخری جمعے کو اپنی بیٹی حورین کا پہلا روزہ فخر کے ساتھ منایا، دونوں نے حورین کی افطاری کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں عائزہ کی والدہ اور قریبی دوستوں سمیت ان کے قریبی خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔
عائزہ خان خوبصورت پیچ لباس میں ملبوس تھی جبکہ دانش نے آف وائٹ شلوار قمیض پہن رکھی تھی۔