جہلم ویلی کے علاقے ٹنڈالی میں واقع مڈلینڈ اسپتال گزشتہ کئی برسوں سے دیہی عوام کے لیے امید کی کرن بنا ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وادی جہلم میں کلاؤڈ برسٹ، ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے نقصان کی تفصیل جاری کردی
سنہ 2013 میں اپنے قیام سے لے کر اب تک یہ فلاحی ادارہ تقریباً ساڑھے 6 لاکھ مریضوں کو مفت علاج کی سہولیات فراہم کر چکا ہے۔ یہ اسپتال مڈلینڈ فاؤنڈیشن یو کے کے تعاون سے قائم کیا گیا ہے جو برسوں سے عالمی سطح پر انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل ہے۔
دارالحکومت مظفرآباد سے چند کلومیٹر کے فاصلے پر واقع یہ اسپتال جدید طبی سہولیات، تربیت یافتہ عملہ اور انسانیت سے سرشار وژن کے ساتھ کام کر رہا ہے۔
مڈلینڈ اسپتال میں آنے والے مریضوں کو مفت معائنہ، ادویات، اور آپریشنز کی سہولت دستیاب ہے جس سے پسماندہ طبقات کو حقیقی فائدہ پہنچ رہا ہے۔ اس اسپتال کا قیام ایک ایسے وقت میں عمل میں آیا جب خطے میں معیاری طبی سہولیات کا فقدان تھا۔
مزید پڑھیے: معذور افراد کی مدد کرنے والا اسپیشل پرسن، سید احسان گیلانی
مڈلینڈ اسپتال میں دیہی عوام کو ان کی دہلیز پر جدید علاج کی سہولت مہیا کی جا رہی ہے جو ایک خاموش طبی انقلاب سے کم نہیں ہے۔ دیکھیے کاشف جاوید کی یہ ویڈٰیو رپورٹ۔