سپریم کورٹ میں عمران خان کی 8 ضمانتوں کی درخواستیں، سماعت کل تک موخر

منگل 19 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 8 ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بینچ نے کی، جس میں جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب اور جسٹس شفیع صدیقی بھی شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ میں زیر التواء مقدمات کی تعداد میں ایک بار پھر اضافہ

سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر پیش ہوئے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیے کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی کچھ دستاویزات وہ نہیں دیکھ نہیں سکے ہیں، اس موقع پر چیف جسٹس نے کہا کہ بہتر ہوگا کیس کی سماعت کل ساڑھے دس بجے تک ملتوی کردی جائے تاکہ تمام فریقین کو موقع مل سکے۔

وکیل عمران خان نے وضاحت کی کہ جمع کرائی گئی دستاویزات میں صرف عدالتی فیصلے شامل ہیں، تاہم چیف جسٹس نے کہا کہ جو بھی دستاویزات ہیں، ان کا جائزہ لینا ضروری ہے اور جس فریق نے بھی کوئی مواد پیش کرنا ہے وہ آج ہی جمع کرا دے۔

مزید پڑھیں:سپریم کورٹ میں 2025 کے نئے رولز باقاعدہ نافذ

مزید برآں، چیف جسٹس نے ہدایت دی کہ استغاثہ بھی بانی پی ٹی آئی کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویزات کا جائزہ لے، عدالت نے سماعت کل تک ملتوی کرتے ہوئے تمام فریقین کو تیاری کے ساتھ پیش ہونے کی ہدایت دی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp