دیپیکا پڈوکون کو ٹائم میگزین نے عالمی اسٹار قرار دیا

جمعہ 12 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکارہ دیپیکا پڈوکون کو ٹائم میگزین نے سر ورق پر عالمی اسٹار قرار دیتے ہوئے لکھا کہ اپنے کام سے دنیا کو بالی ووڈ کی طرف لانے کا سہرا دیپیکا پڈوکون کو جاتا ہے۔

امریکا کے ٹائم میگزین کو دیے جانے والے انٹر ویو میں دیپیکا پڈوکون نےہندوستان میں سیاسی ردعمل کا سامنا کرنے اورآسکر میں ہندوستان کی نمائندگی کرنے کے حوالے سے بات کی۔

اسی انٹرویو میں دیپیکا پڈوکون کو دنیا کے سب سے زیادہ آبادی والے ملک کی مقبول ترین اداکارہ قرار دیا گیا ہے۔

ٹائم میگزین کے سر ورق پردیپیکا پڈوکون کو ہلکے بھورے رنگ کےبڑے سائز کا سوٹ پہنے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ انہوں نے پاؤں میں کوئی جوتا نہیں پہن رکھا۔میگزین کے سر ورق پر دیپیکا  کی تصویر کے ساتھ ’دی گلوبل اسٹار‘ لکھا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

2018میں دیپیکا پڈوکون کا نام ٹائم میگزین کی 100با اثر افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا۔

میگزین کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے اپنے خلاف مسلسل سیاسی ردعمل کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ محسوس کرنا چاہیے یا نہیں  لیکن سچ یہ ہے کہ مجھے اس کے بارے میں کچھ محسوس نہیں ہوتا۔

دیپیکا پڈوکون کی فلم پدماوت بالی ووڈ کی سب سے زیادہ متنازعہ فلم رہی ہے۔ سنجے لیلا بھنسالی کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کوانتہا پسند جماعت شری راجپوت کرنی سینا کی جانب سے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے علاوہ بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں واقع مشہور جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں جنوری 2020میں ہونے والے حملے کے بعد اظہاریکجہتی کے لیے یونیورسٹی جانے پر بھی اداکارہ کو مخالفت کا سامنا کرنا پڑا۔

2023میں ریلیز ہونے والی فلم پٹھان کے گانے میں دیپیکا پڈوکون کے زعفرانی رنگ کے لباس پر بہت زیادہ تنقید کی گئی۔

دیپیکا پڈوکون نےآسکرز میں ہندوستان کی کار کردگی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں لگتا کہ ہمیں ایک گانے اور ایک دستاویزی فلم میں آسکر حاصل کر کے خوش ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ہم اسے ایک موقع کے آغاز کے طور پر دیکھ سکتے ہیں۔

رواں سال  انڈیا کی دی ایلیفینٹ وِسپرز 95ویں اکیڈمی ایوارڈز میں بہترین مختصر دستاویزی فلم قرار پائی تھی جبکہ تیلگو زبان کی ہٹ فلم آرآر آر کے گانے ناٹو نوٹو نے آسکر اپنے نام کیا ۔یہ پہلا ہندوستانی گانا ہے جس نے آسکر ایوارڈ جیتا۔

دیپیکا پڈوکون سدھارتھ آنند کی سب سے بڑی ہٹ فلم پٹھان کے بعد ایکشن سے بھرپور ان کی اگلی فلم فائٹر میں بھی نظر آئیں گی جو اگلے سال 25 جنوری کو ریلیز ہو گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ہم نے اوور ورکنگ کو معمول بنا لیا، 8 گھنٹے کا کام کافی: دیپیکا پڈوکون

27ویں آئینی ترمیم کیخلاف احتجاجاً لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس شمس محمود مرزا بھی مستعفی

عالمی جریدوں نے تسلیم کیا کہ عمران خان اہم فیصلے توہمات کی بنیاد پر کرتے تھے، عطا تارڑ

جازان میں بین الاقوامی کانفرنس LabTech 2025، سائنس اور لیبارٹری ٹیکنالوجی کی دنیا کا مرکز بنے گی

دہشتگرد عناصر مقامی شہری نہیں، سرحد پار سے آتے ہیں، محسن نقوی کا قبائلی عمائدین خطاب

ویڈیو

گیدرنگ: جہاں آرٹ، خوشبو اور ذائقہ ایک ساتھ سانس لیتے ہیں

نکاح کے بعد نادرا کو معلومات کی فراہمی شہریوں کی ذمہ داری ہے یا سرکار کی؟

’سیف اینڈ سیکیور اسلام آباد‘ منصوبہ، اب ہر گھر اور گاڑی کی نگرانی ہوگی

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے