ہری پور کے علاقے تھانہ سرائے صالح کی حدود چھجیاں سرل میں تیندوے کے آبادی میں گھس آنے سے شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’یہ اللہ کی مخلوق کے ساتھ ظلم ہے‘، شہریوں کی تیندوے کو گھسیٹنے کی ویڈیو وائرل
مقامی افراد کے مطابق تیندوا گاؤں میں داخل ہو کر تعبیر شاہ نامی شخص کی 4 بکریوں کو ہلاک جبکہ تین کو زخمی کر گیا۔
رہائشیوں کا کہنا ہے کہ یہ پہلا واقعہ نہیں بلکہ تیندوا اس سے قبل بھی کئی بار آبادی میں گھس کر مویشیوں کو نشانہ بنا چکا ہے، جس سے علاقے کے لوگ مسلسل خوف اور غیر یقینی کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔
تیندوے کے پے در پے حملوں کے بعد مقامی آبادی نے محکمہ وائلڈ لائف سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ لوگوں اور ان کے مویشیوں کو مزید نقصان سے بچایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: جہلم ویلی: انسانی آبادی پر حملہ کرنے والے تیندوے کو ہلاک کردیا گیا
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں تیندوا ایک گھر سے معصوم بچی کو اٹھا کر لے گیا تھا، جس کی بعد میں لاش برآمد ہوئی تھی۔














