لاہور سے چائلڈ پورنوگرافی کا ملزم گرفتار، 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے لاہور سے چائلڈ پورنوگرافی کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

گرفتار شخص کی شناخت میاں مومن احمد کے نام سے ہوئی ہے جس پر الزام ہے کہ اس نے اسنیپ چیٹ کے ذریعے کمسن بچوں کا فحش مواد شیئر کیا۔

یہ بھی پڑھیے: ایبٹ آباد: چائلڈ پورن شیئرنگ اور بلیک میل کرنے کے الزام میں ایک شخص گرفتار

ذرائع کے مطابق ملزم کے خلاف کارروائی ایک بین الاقوامی ادارے کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ این سی سی آئی اے نے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 202/25 سائبر کرائم ایکٹ کی دفعہ 22 کے تحت درج کیا۔

گرفتاری کے بعد لاہور کی مقامی عدالت میں ملزم کو پیش کیا گیا جہاں عدالت نے اس کا 5 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور تفتیشی افسر کو ہدایت دی کہ ملزم سے تفتیش مکمل کی جائے۔

عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم کو 26 اگست کو دوبارہ عدالت کے روبرو پیش کیا جائے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp