شمالی کوریا کا چین کی سرحد پر خفیہ میزائل اڈہ ہونے کا انکشاف، امریکا اور مشرقی ایشیا کے لیے خطرہ

جمعرات 21 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

واشنگٹن میں قائم تھنک ٹینک سینٹر فار اسٹریٹجک اینڈ انٹرنیشنل اسٹڈیز (سی ایس آئی ایس) کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ شمالی کوریا نے چین کی سرحد سے محض 27 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک خفیہ فوجی اڈہ قائم کیا ہے جو ممکنہ طور پر بین البراعظمی بیلسٹک میزائلوں کا مرکز ہے۔

رپورٹ کے مطابق سن پنگ ڈونگ نامی یہ اڈہ شمالی پیونگان صوبے میں واقع ہے اور اس میں 6 سے 9 ایٹمی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھنے والے میزائل اور لانچرز موجود ہو سکتے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ میزائل مشرقی ایشیا اور براعظم امریکا دونوں کے لیے خطرہ بن سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی کوریا نے ’فریڈم ایج‘ مشقوں کے جواب میں 2 بیلسٹک میزائل داغ دیے

سی ایس آئی ایس کا کہنا ہے کہ یہ پہلا موقع ہے جب اس اڈے کی آزادانہ اور تفصیلی تصدیق سامنے آئی ہے۔ شمالی کوریا کے پاس اس نوعیت کے 15 سے 20 خفیہ بیسز اور تنصیبات ہونے کا شبہ ہے جنہیں کسی بھی بین الاقوامی مذاکرات میں ظاہر نہیں کیا گیا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ کسی بھی بحران یا جنگ کی صورت میں ان میزائلوں کو دوسری جگہ منتقل کر کے پوشیدہ انداز میں لانچ کیا جا سکتا ہے۔ یہ تنصیبات شمالی کوریا کی بدلتی ہوئی بیلسٹک میزائل حکمتِ عملی اور ایٹمی صلاحیت میں اضافے کی نشاندہی کرتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے: شمالی کوریا نے جنوبی کوریا کی امن کی پیشکش ایک بار پھر مسترد کر دی

یاد رہے کہ 2019 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور کم جونگ ان کے درمیان ہنوئی میں ہونے والا سربراہی اجلاس ناکام ہو گیا تھا جس کے بعد شمالی کوریا نے اپنے ایٹمی پروگرام میں تیزی سے اضافہ کیا۔

حالیہ برسوں میں پیونگ یانگ اور ماسکو کے تعلقات مزید گہرے ہوئے ہیں اور اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا نے روس کو یوکرین جنگ میں 10 ہزار سے زائد فوجی، گولہ بارود اور میزائل فراہم کیے ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق روس اس کے بدلے شمالی کوریا کو جدید خلائی اور سیٹلائٹ ٹیکنالوجی میں مدد دے رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پرندوں کی ہجرت کا عالمی دن، سعودی عرب میں آگاہی مہم آغاز

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی دلیرانہ قیادت نے دشمن کو بھرپور جواب دیا، مشیر وزیر اعظم رانا ثنا اللہ کی پریس کانفرنس

اسرائیل نے مغربی کنارے میں موجود الجزیرہ کے دفتر کی بندش 7ویں بار بڑھا دی

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا افغانستان کی جارحیت پر سخت ردِعمل، پاک فوج کو خراج تحسین

جعلی ملک ‘ٹورینزا’ کا پاسپورٹ لے کر خاتون کے امریکا پہنچنے کی وائرل ویڈیو کی حقیقت سامنے آگئی

ویڈیو

پاکستان اور سعودی عرب کی اٹوٹ دوستی کی علامت فیصل مسجد

کراچی میں چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں؟ واپس کیسے پائیں؟

کراچی سے چھینے گئے موبائل کہاں جاتے ہیں، انہیں واپس لینے کے لیے کیا کرنا ضروری ہے؟

کالم / تجزیہ

ٹیسٹ کرکٹ میں جنوبی افریقہ کے خلاف پاکستان کی پہلی کامیابی کی کہانی

جین زی: گزشتہ سے پیوستہ

کیا غزہ میں جنگ بندی دیرپا ثابت ہوگی؟ خدشات،اثرات، مضمرات