اسپورٹس مین اسپرٹ برداشت، تحمل اور خوش اخلاقی کا دوسرا نام ہے۔ تاہم گجرات کے نواحی گاؤں مہسم کے کرکٹ گراؤنڈ میں اس کی مکمل کمی دکھائی دی، جہاں میچ کے دوران معمولی تکرار خونریز واقعہ میں بدل گئی۔
ذرائع کے مطابق گاؤں کے 2 دوست کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اوور نہ دینے پر جھگڑا ہوگیا۔ جھگڑا شدت اختیار کرگیا اور ایک کھلاڑی نے اپنے ہی دوست اور ٹیم کے کپتان پر فائرنگ کردی۔ اس افسوسناک واقعے کے نتیجے میں کپتان کا بھائی موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ کپتان کا ماموں شدید زخمی ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس فوراً جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ مزید جانیے ذیشان کھوکھر کی اس رپورٹ میں۔