حج 2026: حکومت نے مزید درخواستیں وصول کرنا کیوں بند کر دیں؟

ہفتہ 23 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت مذہبی امور کے مطابق حج 2026 کے سرکاری اسکیم کے تحت درخواستیں وصول کرنے کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔ ملک بھر سے مجموعی طور پر 1 لاکھ 18 ہزار 60 عازمینِ حج نے درخواستیں جمع کرائیں۔

حکام نے بتایا کہ انتہائی بھرپور ردعمل کے باعث صرف 17 دن میں ہی درخواستوں کا مقررہ کوٹہ پورا ہو گیا، جس کے بعد مزید درخواستیں وصول کرنے کا عمل روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں گزشتہ سال حج سے محروم عازمین کو رقم کب اور کیسے واپس ملے گی؟

ذرائع کے مطابق حکومت نے درخواستیں “پہلے آؤ، پہلے پاؤ” کی بنیاد پر آن لائن اور مقررہ بینکوں کے ذریعے وصول کیں۔ رواں برس کوٹہ گزشتہ برسوں کے مقابلے میں ریکارڈ تیزی سے مکمل ہوا۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق عازمین نے طویل اور مختصر دورانیے کے پیکجز کے لیے فارم جمع کرائے۔ مجموعی اخراجات کا آدھا حصہ پہلی قسط کے طور پر وصول کیا گیا جبکہ باقی رقم دوسری قسط میں جمع کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی کا سلسلہ جاری

وزارت اب درخواستوں کی جانچ پڑتال کرے گی اور کامیاب عازمین کو مزید ہدایات جاری کی جائیں گی۔ توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اس بار حج کی تیاریاں پہلے سے زیادہ تیز رفتاری سے مکمل ہوں گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp