وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی سمت درست ہے اور پائیدار استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:پاکستان کی معیشت بہتری کی طرف گامزن، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ ملکی نظام و نسق کی بہتری میں پبلک سرونٹس کا بنیادی کردار ہے۔ ان کے مطابق بہتر نظم و نسق کے لیے بروقت اور درست فیصلہ سازی کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔
محمد اورنگزیب نے بتایا کہ عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے جو کہ ملکی معیشت کے درست سمت میں آگے بڑھنے کا ثبوت ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پائیدار معاشی ترقی کے لیے حکومت، نجی شعبے اور دیگر تمام اسٹیک ہولڈرز کو یکساں ذمہ داری کے ساتھ اپنا کردار ادا کرنا ہوگا،عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کررہے ہیں، ملک کی معاشی سمت درست ہے، موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ کو بہتر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: معاشی اصلاحات کے بغیر ملکی ترقی ممکن نہیں اور پرائیویٹ سیکٹر ہی ملک کو لیڈ کرسکتا ہے، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
ان کا کہنا تھا کہ پائیدار معاشی استحکام کے لیے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ملکر کام کرنا چاہیے، مالیاتی استحکام منزل نہیں بلکہ ایک مسلسل سفر ہے، انٹرنیشنل کیپٹل مارکیٹ میں پانڈا بانڈز کے ذریعے داخل ہورہے ہیں۔
وزیرخزانہ کا کہنا ہے کہ درست پالیسیاں ہی ملک کو درست سمت پر ڈال سکتی ہیں، رائٹ سائزنگ کی بڑی بات ہوئی، ابھی 6 محکموں کو بالکل بند بھی کررہے ہیں اور بعض محکمے دوسرے محکموں میں ضم کیے جارہے ہیں، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن اور پی ڈبلیو ڈی ہمارے سامنے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرخزانہ کا جینکو، ڈسکوز اور ایئر پورٹس کی نجکاری کا اعلان
انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلی اس وقت ملک کا سب سے بڑا چیلنج ہے، گلگت بلستتان اور خیبرپختونخوا میں تباہی ہوئی، حالیہ مون سون سے 800 قیمتی انسانی جانوں کا نقصان ہوا۔