شہیدوں اور غازیوں کی سرزمین چکوال کا جوان کیپٹن راجہ تیمور حسن، جو زندگی کے ایک انمول ترین موقعے کی آمد کے دن گن رہا تھا، وطن کی مٹی پر جان نچھاور کر کے شہیدوں کی صف میں شامل ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: پائلٹ آفیسر راشد منہاس شہید کی 54ویں برسی پر مسلح افواج کا شاندار خراجِ عقیدت
چکوال کے گاؤں دروگی راجگان کے بہادر سپوت کی مہندی کی تقریب صرف ایک روز بعد ہونی تھی جس کے اگلے روز نکاح اور پھر اس کے اگلے روز ولیمہ طے تھا لیکن ان کے استقبال کی تیاریاں تو آسمانوں پر طے کردی گئی تھیں۔
ایک طرف گھر میں شادی کی تیاریاں تھیں، مہمانوں کی آمد، دعاؤں کی گونج اور دلہن کے ہاتھوں پر تیمور کے نام کی مہندی سج رہی تھی لیکن دوسری طرف سرحد پر کیپٹن راجہ تیمور حسن اپنے وطن کی حفاظت میں سینہ سپر اور شوق شہادت سے سرشار تھے۔ قدرت نے ان کا شوق شہادت پورا کردیا۔
شہید کے ورثا کا کہنا ہے اللہ کو تیمور کی قربانی اور ہمیں سرخرو کرنا منظور تھا۔
مزید پڑھیے: اپر دیر: پولیس اور سی ٹی ڈی کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے مقامی کمانڈر سمیت 9 دہشتگرد ہلاک، 2 شہری شہید
کیپٹن راجہ تیمور حسن شہید ہوگئے لیکن وہ قوم کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔ شہید کے والد برگیڈیئر حسن عباسں اس وقت پاک فوج میں خدمات سر انجام دے رہے ہیں جبکہ ان کے دادا بھی آرمی میں کیپٹن تھے۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔