پاکستانیوں کا بڑا کارنامہ، فوربز 100 ٹو واچ میں 2 اسٹارٹ اپس شامل

جمعرات 28 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کے 2 فنانس اسٹارٹ اپس ہبل اور پوسٹ ایکس کو فوربز ایشیا 100 ٹو واچ کی 2025 کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

ہبل 2017 میں قائم ہوا اور شریعہ کمپلائنٹ فنانسنگ و ڈیجیٹل پیمنٹ سروسز فراہم کرتا ہے، جبکہ پوسٹ ایکس 2020 میں لانچ ہوا جو لاجسٹکس اور فِن ٹیک کے امتزاج سے ای کامرس تاجروں کو نقد ادائیگی اور ڈلیوری سہولیات دیتا ہے۔

مزید پڑھیں: ارشد ندیم تاریخ میں رقم، ماضی میں کب کب پاکستان کا جھنڈا سب سے اونچا رہا؟

دونوں کمپنیاں زین وی سی کے پورٹ فولیو کا حصہ ہیں۔ یہ اعزاز پاکستان کے بڑھتے ہوئے اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے لیے اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp