مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری

ہفتہ 30 اگست 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں تیز رفتاری سے جاری ہیں۔ صوبائی وزرا اور اراکین اسمبلی خود فیلڈ میں پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں جبکہ کمشنر، ڈپٹی کمشنر اور دیگر اعلیٰ افسران بھی متاثرہ علاقوں میں موجود رہ کر آپریشن کی نگرانی کررہے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے متعدد مواقع پر انسانیت اور خدمت کی بے مثال مثالیں قائم کیں۔ ایک گاؤں کے مکین نے بے بسی کے عالم میں ریسکیو کو اطلاع دی کہ اس کی بیٹی کا جہیز سیلابی پانی میں ڈوب رہا ہے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار بڑی کشتی لے کر دراساں والی بھینی پہنچے اور جہیز کی چارپائیاں، جستی پیٹی، کپڑے اور برتن بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کیے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کا پنجاب کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

ریسکیو 1122 کے عملے کی بروقت کارروائی سے شہری کا قیمتی سامان محفوظ رہا، جسے اہلِ دیہات نے خدمت اور احساس کی اعلیٰ مثال قرار دیا۔

لاہور، سرگودھا، بہاولپور اور دیگر سیلاب زدہ علاقوں میں فیلڈ اسپتال قائم کیے گئے ہیں جہاں فرض شناس عملہ متاثرین کو طبی امداد فراہم کر رہا ہے۔ موبائل کلینک بھی متاثرہ دیہات تک پہنچے ہیں اور مریضوں کو گھروں میں علاج اور ادویات دی جا رہی ہیں۔

فیلڈ اسپتالوں میں مریضوں کے طبی ٹیسٹ اور تشخیص کا عمل بھی جاری ہے جبکہ بعض مقامات پر ڈاکٹرز اور طبی عملہ لائف جیکٹ پہن کر پانی میں کھڑے ہوکر خدمات انجام دے رہا ہے۔

ریسکیو اور طبی ٹیموں کے ساتھ ساتھ پنجاب پولیس بھی امدادی سرگرمیوں میں پیش پیش ہے۔ پولیس کے جوان متاثرہ آبادیوں کے انخلا میں معاون ثابت ہو رہے ہیں اور سیلابی پانی میں گھرے لوگوں کو کشتیوں کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچا رہے ہیں۔ بہاولنگر سمیت مختلف علاقوں میں پولیس افسران اور جوان اپنی جانوں کی پرواہ کیے بغیر شہریوں کو بچاتے رہے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں سیلاب: مریم نواز کی ٹائم لائن پوسٹس اور حکومتی اقدامات

خاص طور پر ایک موقع پر ننھے بچوں کو گود میں اٹھا کر ریسکیو کرنے والے پولیس اہلکار کو عوام نے زبردست خراج تحسین پیش کیا، جسے سیلاب متاثرین کی جان بچانے کے جذبے کی روشن مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میانوالی: نامعلوم افراد کا الیکٹرک بس پر پتھراؤ، شیشے توڑ دیے

شہباز شریف جتنا مضبوط وزیراعظم 78 برس میں نہیں آیا، مدت پوری کریں گے، رانا ثنااللہ

ایشیا کپ 2025: بھارت کے خلاف میچ سے قبل پاکستان نے حکمت عملی طے کرلی

سلمان خان فلم کی شوٹنگ سے عارضی وقفہ کیوں لے رہے ہیں؟

افغان طالبان کی قید سے رہائی پانے والا برطانوی جوڑا وطن واپس پہنچ گیا

ویڈیو

پاکستان بھارت کرکٹ سیاست کی نذر، نفرت میں بھی بھارت کا دہرا معیار

بھارت میں ’دماغ کھانے والے جراثیم‘ کی وبا شدت اختیار کرگئی، 19 افراد ہلاک

ثنا یوسف قتل کیس: ملزم عمر حیات پر فرد جرم عائد، ملزم کا صحت جرم سے انکار

کالم / تجزیہ

عدلیہ بمقابلہ عدلیہ

پاکستان سعودی عرب معاہدہ کیا کچھ بدل سکتا ہے؟

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے